aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बचाना"
میں قطرہ ہو کے بھی طوفاں سے جنگ لیتا ہوںمجھے بچانا سمندر کی ذمہ داری ہے
جگر اور دل کو بچانا بھی ہےنظر آپ ہی سے ملانا بھی ہے
ملنا نہ ملنا ایک بہانہ ہے اور بستم سچ ہو باقی جو ہے فسانہ ہے اور بس
بہت دن سے کوئی منظر بنانا چاہتے ہیں ہمکہ جو کچھ کہہ نہیں سکتے دکھانا چاہتے ہیں ہم
یہ حسن و عشق کی تفریق اک بہانہ ہےکہیں نظر کو کہیں دل کو آزمانا ہے
مالک یہ دیا آج ہواؤں سے بچاناموسم ہے عجب آندھی کے آثار ملے ہیں
اگر ہمارے ہی دل میں ٹھکانا چاہئے تھاتو پھر تجھے ذرا پہلے بتانا چاہئے تھا
اے شمع بچانا دامن کو عصمت سے محبت ارزاں ہےآلودہ نظر پروانوں کے جذبات کی نیت ٹھیک نہیں
یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیںسو ہم دامن بچانا جانتے ہیں
اے حسنؔ نیزۂ رفیقاں سےسر بچانا بھی اک کمال ہوا
منافقوں میں شب و روز بھی گزارتا ہوںاور ان کی زد سے بھی خود کو بچانا ہوتا ہے
نشان راہ سے بڑھ کر ہیں خواب منزل کےانہیں بچانا ہے اور راہ پر بھی رکھنا ہے
غم دوراں میں ہم کو مسکرانا بھی ضروری تھاکہ کانٹوں سے ہمیں دامن بچانا بھی ضروری تھا
اپنی تیراکی بھی کرنی تھی سبھی پر ثابتاور پھر خود کو بھی لہروں سے بچانا تھا مجھے
آندھیاں جب دے رہی ہوں دستکیںتب دیے کی لو بچانا سیکھئے
گھڑی کے کانٹوں کو الٹا گھما کرسمے کو میں بچانا چاہتا ہوں
حادثہ تو بس اک بہانہ تھاروح کو جسم چھوڑ جانا تھا
کسی کے ناز اٹھانا بھی اک عبادت ہےکسی سے خود کو بچانا بھی اک عبادت ہے
کہیں تو لٹنا ہے پھر نقد جاں بچانا کیااب آ گئے ہیں تو مقتل سے بچ کے جانا کیا
نظریں نہ بچانا تھیں نظر مجھ سے ملا کرپیغام نہ دینا تھا تو پیغام نہ لیتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books