aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बदकारी"
کہیں کھانا ہی کھانا ہے مگر پینے سے کب فرصتکہیں پہ بھوک کی بستی میں بیماری کی باتیں ہیں
چند کہیں یہ فیشن ہےچند کہیں بد کاری ہے
برے انساں کو بد کاری کا محور کھینچ لیتا ہےکہ جیسے تیسے دریا کو سمندر کھینچ لیتا ہے
بے قراری سی بے قراری ہےوصل ہے اور فراق طاری ہے
لے تو آئے شاعری بازار میں راحتؔ میاںکیا ضروری ہے کہ لہجے کو بھی بازاری رکھو
چارہ گری بیماری دل کی رسم شہر حسن نہیںورنہ دلبر ناداں بھی اس درد کا چارہ جانے ہے
لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قراربے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
بے قراری ملے گی مجھے نہ سکوں چین چھن جائے گا نیند اڑ جائے گیاپنا انجام سب ہم کو معلوم تھا آپ نے دل کا سودا مگر کر لیا
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
ہے سینے میں عجب اک حشر برپاکہ دل سے بے قراری جا رہی ہے
زندگی سے بڑی سزا ہی نہیںاور کیا جرم ہے پتا ہی نہیں
پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہےسینہ جویائے زخم کاری ہے
اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیںپائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں
درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائےکیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے
بے قراری سہی نہیں جاتیزندگی مختصر نہیں ہوتی
مجلس میں مرے ذکر کے آتے ہی اٹھے وہبدنامیٔ عشاق کا اعزاز تو دیکھو
شام سے آج سانس بھاری ہےبے قراری سی بے قراری ہے
اب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگننگے ہو جاتے ہیں اخبار میں رہنے کے لیے
لوگ کہتے ہیں کہ بد نامی سے بچنا چاہئےکہہ دو بے اس کے جوانی کا مزا ملتا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books