aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ब-दस्तूर"
مشتاق بدستور زمانہ ہے تمہاراآنے سے فسوں خیز نہ آنا ہے تمہارا
درد قائم ہے بدستور بڑی مشکل ہےچارہ گر ہو گئے مجبور بڑی مشکل ہے
اک عمر بدستور گزر جائے تو بہترگو دل میں بدستور ٹھہرنے کی طلب ہے
آنکھیں سوکھی ہوئی ندیاں بن گئیںاور طوفاں بدستور آتے رہے
کہیں جو تسلی ہوا ہو یہ دلوہی بے قراری بدستور ہے
آپ جب آ گئے جان رونقہے بدستور یہ ویرانی کیوں
لاکھ کرتا رہے طواف حرمدل بدستور ہے خود ایک صنم
فیضؔ جو پیڑ لگایا ہے ادب کا ہم نےجاری رکھے گا بدستور ہمارا قصہ
میری سچائی بیاں کر مرے اشعار کے ساتھمیری تصویر بنا اور بدستور بنا
بیداریوں میں آئیں نظر یہ تو ہے محالمخفی ہیں وقت خواب بدستور پنڈلیاں
میں اسے چاہتے رہنے میں ہوں مصروف فداؔیہ گنہ مجھ سے بدستور ہوا جاتا ہے
میرے مکاں کے شعلوں میں جلنے کی دیر تھیحالات اس کے بعد بدستور ہو گئے
مری تلاش بدستور اب بھی جاری ہےوہ مل گیا ہے میں کھویا ہوا سا لگتا ہوں
باغباں کب کی بہار آئی بھی رخصت بھی ہوئیمیں قفس میں ہوں بدستور تجھے کیا معلوم
تجھے میں کیسے بتاؤں کہاں سے کیسا ہوںالجھ رہے ہیں بدستور پیچ و خم میرے
اٹھا دو دن کو اور شب کو بدستوریہ سنگ آستاں ہے اور میں ہوں
نہ اب ہوش کا بس نہ طاقت جنوں میںکہ حال طبیعت بدستور کر دے
ہم جلیں آتش فرقت سے مگر صد افسوسبار پائے تری خلوت میں بدستور چراغ
مانوس ہو چلا تھا تسلی سے حال دلپھر تو نے یاد آ کے بدستور کر دیا
اک فاصلہ قائم ہے بدستور بہ ہر حالحاصل مجھے اس شخص کی قربت بھی بہت ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books