aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मौज़ू-ए-गुफ़्तुगू"
بدلا نہ میرے بعد بھی موضوع گفتگومیں جا چکا ہوں پھر بھی تری محفلوں میں ہوں
بن کر ہر ایک بزم کا موضوع گفتگوشعروں میں تیرے غم کو سمویا کریں گے ہم
دل کے زخموں کی کھل رہی ہے زباںدرد موضوع گفتگو ہوگا
کون محفل سے اٹھ گیا ہے آجآج موضوع گفتگو میں ہوں
موضوع گفتگو تھی مری خامشی کہیںجو زہر پی چکا تھا اگلنا پڑا مجھے
اعصاب میں تناؤ دلوں میں کھنچاؤ تھاموضوع گفتگو یہی بازار بھاؤ تھا
ایسے بزرگ بھی ملے جن کی نشست میںموضوع گفتگو رہی اکثر تری شراب
تمام شہر میں موضوع گفتگو ہے یہیکہ شاہزادی غلاموں میں آ کے بیٹھ گئی
چلے گی بات جہاں تیری کج ادائی کیمری وفا بھی تو موضوع گفتگو ہوگی
اس کا چہرہ اسی کے خد و خالاپنا موضوع گفتگو ہے وہی
اب زندگی کے نام پہ یوں چونکتا ہوں میںجیسے نیا خیال ہے موضوع گفتگو
رعنائی جمال ہے موضوع گفتگوحالات حاضرہ پہ تمہاری نظر نہیں
خود اپنے ہونے کا ہر اک نشاں مٹا ڈالاشناسؔ پھر کہیں موضوع گفتگو ہوئے ہم
تجھے غرض کیا کوئی بھی موضوع گفتگو ہوہر اک حقیقت بدل چکی جب حکایتوں میں
مرے سوا نہیں موضوع گفتگو اب بھییہ اور بات کہ اب وہ عنایتیں چپ ہیں
بڑے ہی شوق سے ہم شرح آرزو کرتےاگر وہ ختم نہ موضوع گفتگو کرتے
کسی نے اٹھ کے یہاں سے کہیں نہیں جاناسجی ہے بزم کہ موضوع گفتگو تو ہے
وہ پاس آئے تو موضوع گفتگو نہ ملےوہ لوٹ جائے تو ہر گفتگو اسی سے رہے
ذرا سی دیر کو موسم کا ذکر آیا تھاپھر اس کے بعد تو موضوع گفتگو تم تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books