aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रिवायात"
دل تو روتا رہے اور آنکھ سے آنسو نہ بہےعشق کی ایسی روایات نے دل توڑ دیا
جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھیان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا
شاعری کا کوئی انداز سمجھتا ہے انہیںوہ محبت کی روایات سمجھتا ہی نہیں
اہل حرم سے ان کی روایات چھین لوآہو کو مرغزار ختن سے نکال دو
کچھ روایات کی گواہی پرکتنا جرمانہ میں بھروں صاحب
عشق میں آج بھی ہے نیم نگاہی کا چلنپیار کرتے ہیں اسی حسن روایات سے ہم
دنیا کی روایات سے بیگانہ نہیں ہوںچھیڑو نہ مجھے میں کوئی دیوانہ نہیں ہوں
یزدان و اہرمن کی حکایات کے بدلےانساں کی روایات کو دہرا کے گزر جا
حسن کے سحر و کرامات سے جی ڈرتا ہےعشق کی زندہ روایات سے جی ڈرتا ہے
جسم سے نوچ کے پھینکی بھی تو خوشبو نہ گئییہ روایات کی بوسیدہ قبا کیسی تھی
الزام کسے دیں کہ ترے پیار میں ہم پرجو کچھ بھی رہی حسب روایات رہی ہے
ہم کیے جاتے ہیں تقلید روایات جنوںاور خود چاک گریباں بھی سیے جاتے ہیں
ہم روایات کو پگھلا کے نشورؔاک نئے فن کے قریب آ پہنچے
اہل دل نے کئے تعمیر حقیقت کے ستوںاہل دنیا کو روایات پہ رونا آیا
ہم روایات کے منکر نہیں لیکن مجروحؔزمزمہ سنج مرا خون جگر ہے کہ نہیں
کون رہ رہ کے وفاؤں کو نبھانا سیکھےکون فرسودہ روایات کا مطلب سمجھے
اور تو اور خود انسان بہا جاتا ہےکتنا پر ہول ہے طوفان روایات اے جوشؔ
نام بد نام ہوا صنف غزل کا لیکنشاعری رسم و روایات سے آگے نہ بڑھی
دکھ بناتے ہیں بنا کر مرے پاس آتے ہیںاپنے پرکھوں کی روایات سنبھالے ہوئے لوگ
ذہن زندہ ہے مگر اپنے سوالات کے ساتھکتنے الجھاؤ ہیں زنجیر روایات کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books