aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "वीरान"
یہ نیا شہر تو ہے خوب بسایا تم نےکیوں پرانا ہوا ویران ذرا دیکھ تو لو
گھونسلے ویران ہیں اب وہ پرندے ہی کہاںاک بسیرے کے لئے جو آب و دانہ چھوڑ دیں
صحرا کی منہ زور ہوائیں اوروں سے منسوب ہوئیںمفت میں ہم آوارہ ٹھہرے مفت میں گھر ویران ہوا
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
ایک اجڑے ہوئے ویران کھنڈر میں آذرؔنا مناسب ہے مگر جانے کو جی چاہتا ہے
آج ویران اپنا گھر دیکھاتو کئی بار جھانک کر دیکھا
جا چکیں خوشیاں تو اب غم ہجرتیں کرنے لگےدل کی بستی اس طرح ویران ہوتی جائے گی
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئیاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
منہدم کر دے گا آ کر ساری تعمیرات دلدیکھتے ہی دیکھتے ویران کر دے گا مجھے
سلگتے سوچتے ویران موسموں کی طرحکڑا تھا عہد جوانی مگر گزر بھی گیا
آنکھ ویران سہی پھر بھی اندھیروں کو نصیرؔروشنی بن کے مرے دل میں اتر جانا تھا
جو چہرہ دیکھا وہ توڑا نگر نگر ویران کیےپہلے اوروں سے نا خوش تھے اب خود سے بے زاری ہے
بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤہر اک جانب ترا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
عہد ماضی جو تھا عجب پر حالایک ویران حال چھوڑ گیا
سینے ویران ہوئے انجمن آباد رہیکتنے گل چہرہ گئے کتنے پری رو آئے
دور ویران بسیرے میں دیا ہو جیسےغم کی دیوار سے دیکھا تو لگا عید کا چاند
میرے ویران دریچوں میں بھی خوشبو جاگےوہ مرے گھر کے در و بام سجانے آئے
شہر ویران ہوئے بحر بیابان ہوئےخاک اڑتی ہے در و دشت کی پہنائی میں
میں بھی بیکار ہوں اور تم بھی ہو ویران بہتدوستو آج نہ گھر جاؤ کہ کچھ رات کٹے
ذرا اے کنج مرقد یاد رکھنا اس حمیت کوکہ گھر ویران کر کے ہم تجھے آباد کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books