aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सजाने"
گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہےپہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے
آنکھوں میں جو بھر لو گے تو کانٹوں سے چبھیں گےیہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لیے ہیں
صبا پھر ہمیں پوچھتی پھر رہی ہےچمن کو سجانے کے دن آ رہے ہیں
کوئی ٹوٹے ہوئے شیشے لئے افسردہ و مغموم کب تک یوں گزارے بے طلب بے آرزو دنتو ان خوابوں کی کرچیں ہم نے پلکوں سے جھٹک دیں پر نئے ارماں سجانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
نکلا کرو یہ شمع لیے گھر سے بھی باہرکمرے میں سجانے کو مصیبت نہیں ملتی
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
روز ان آنکھوں کے سپنے ٹوٹ جاتے ہیں تو کیاروز ان آنکھوں میں پھر سپنے سجانے چاہئیں
جانتا ہوں میں تم کو ذوق شاعری بھی ہے شخصیت سجانے میں اک یہ ماہری بھی ہےپھر بھی حرف چنتے ہو صرف لفظ سنتے ہو ان کے درمیاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
زندگی اپنی اندھیروں میں بسر کرتا ہےتیرے آنچل کو ستاروں سے سجانے والا
میرے ویران دریچوں میں بھی خوشبو جاگےوہ مرے گھر کے در و بام سجانے آئے
کس طرح پاک ہو بے آرزو لمحوں کا حسابدرد آیا نہیں دربار سجانے کب سے
قفس میں ہوں گر اچھا بھی نہ جانیں میرے شیون کومرا ہونا برا کیا ہے نوا سنجان گلشن کو
بزم تکلفات سجانے میں رہ گیامیں زندگی کے ناز اٹھانے میں رہ گیا
کاش وہ پہلی محبت کے زمانے آتےچاند سے لوگ مرا چاند سجانے آتے
ہے مدت سے سونی مرے دل کی محفلتمہیں سے سجانے کو جی چاہتا ہے
پرانے تھے جو غم انہیں بھول کر ابنئے خواب پھر ہم سجانے لگے ہیں
مشورے کرتے ہیں جو گھر کو سجانے کے لیےان سے کس طرح کہوں میں بھی تو گھر رکھتا تھا
ٹوٹی ہوئی سی ایک کرنؔ ہے کافی اندھیرے والوں کوگھر میں اجالا ڈھونڈھنے والے گھر کو سجانے لگتے ہے
خلا کے سارے رنگ سمیٹنے والی شامشب کی مژہ پر خواب سجانے والا میں
یہی سب لوگ ہیں ان سب نے مرا قتل کیایہ مری قبر کو پھولوں سے سجانے والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books