aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "समझदार"
کوئی پاگل ہی محبت سے نوازے گا مجھےآپ تو خیر سمجھ دار نظر آتے ہیں
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
مشورہ لینے کی نوبت ہی نہیں آ پاتیایک سے ایک سمجھ دار پڑا ہے مجھ میں
وہ بلاتا ہے جسے پیار سے اپنی جانبمیں تو پاگل ہوں سمجھ دار چلے آتے ہیں
اسے مشوروں کی ضرورت نہیںوہ تم سے زیادہ سمجھ دار ہے
آئے گی حشر کی ناصح کی سمجھ میں کیا خاکجب سمجھ دار سمجھتے نہیں سمجھانے سے
جب تھے کم عمر سمجھ دار نہیں ہوتے تھےان دنوں لوگ اداکار نہیں ہوتے تھے
یوں اپنے آپ کو برباد کرتا ہے کوئیاے میرے دل تو سمجھ دار ہے نہیں ہے کیا
یہ الگ بات وہ تھا دور جہالت لیکنلوگ ان پڑھ بھی سمجھ دار ہوا کرتے تھے
الجھنیں لے کے چلے آتے ہیں بستی کے مکیںکتنے ناداں ہیں سمجھ دار سمجھتے ہیں مجھے
تیری پلکوں کے اشارے کو سمجھ جاتے تھےہم کبھی اتنے سمجھ دار ہوا کرتے تھے
کچھ سمجھ دار تو ہیں نعش اٹھانے والےلے چلے ہیں مجھے اس راہ گزر سے پہلے
باتوں باتوں میں مجھے اس نے کہی دل کی باتمیں سمجھتا تھا سمجھ دار نہیں کھلتے ہیں
وقت کیسا بھی ہو تم ساتھ نبھانا سیکھوپیڑ ہر سال ثمر دار نہیں رہتا ہے
جو بھی کرتا ہے محبت تجھ سےوہ سمجھدار نہیں ہو سکتا
اس نے نادان ہو، کہہ کر ہمیں اکسایا تھاعمر بھر اس کو سمجھ دار نہیں ہونے دیا
ہنسئے جناب دیر تک اب اپنے آپ پرکس نے کہا تھا خود کو سمجھ دار جانیے
پردے کی بات پردے پہ کھل کر جو آ گئیبچے سمے سے پہلے سمجھ دار ہو گئے
شطرنج جیسی مجھ کو لگے ہے یہ زندگیچلنا ہر ایک چال سمجھ دار کی طرح
ایسا لگتا ہے سمجھ دار ہے دنیا ساریمیں ہوں اس پار تو اس پار ہے دنیا ساری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books