aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सानेहे"
جن نالوں کی ہو جائے گی تا دوست رسائیوہ سانحے بن جائیں گے نالہ نہ رہیں گے
عالؔی انا پہ سانحے کیا کیا گزر گئےکس کس کی سمت ہاتھ بڑھانا پڑا ہمیں
سانحہ نہیں ٹلتا سانحے پہ رونے سےحبس جاں نہ کم ہوگا بے لباس ہونے سے
خبر نہیں ابھی دنیا کو میرے سانحے کیسو اپنے آپ سے کرتا ہوں تعزیت اپنی
کوئی استاد کیا سکھائے گاجو سبق سانحے سکھاتے ہیں
سانحے دل پہ جو گزرتے ہیںسب کے سب تو رقم نہیں ہوتے
ہمارے سانحے ہم کو سنا رہے کیوں ہوتم اتنا بوجھ بھی دل پر اٹھا رہے کیوں ہو
نفس کی آمد و شد بھی ہے سانحہ کی طرحگواہ رہ کہ ترا ہم نفس رہا ہوں میں
معجزے وقت پر نہیں ہوتےسانحے وقت دیکھتے ہی نہیں
کل مجھ پہ کھل گیا ترا حسن منافقتاس سانحے کے بعد کوئی سانحہ نہیں
رات بھر اس شہر میں وہ سانحے ہوتے ہیں زیبؔدل دہل اٹھتا ہے میرا صبح کے اخبار سے
ہمارے سانحے تہہ دار کر دیے گئے ہیںہماری تیرگی کا آگ سے جنم ہوگا
سانحے لاکھ سہی ہم پہ گزرنے والےراستو ہم بھی نہیں ڈر کے ٹھہرنے والے
کیا کوئی بیت چکے غم کے بدلتے موسمسانحے جو نہ ہوئے وہ بھی ہوا چاہتے ہیں
ہر گام زندگی میں عجب سانحے ہوئےاپنے پرائے جانچنے کے تجربے ہوئے
سانحے پڑتے رہیں گے سچ کے رستے میں ہزارانگلیاں اٹھتی رہیں گی لہجۂ بے باک پر
سانحے چھپنے لگے ہیں آنکھوں میںنبض تھم جائے نہ اخباروں کے بیچ
سانحے کرتے ہیں محورؔ کو تلاشمرکز کرب و بلا ہو جیسے
جو میری سوچ کو گہرائیوں کی شدت دےمیں زخم زخم کسی ایسے سانحے میں رہوں
کچھ بچا لے ابھی آنسو مجھے رونے والےسانحے اور بھی ہیں رو نما ہونے والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books