aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सूरत-ए-तस्वीर"
تم سراپا ہو صورت تصویرتم سے پھر بات کیا کرے کوئی
کوئی مقتل کو گیا تھا مدتوں پہلے مگرہے در خیمہ پہ اب تک صورت تصویر کون
آئنہ بن کے تری بزم میں سب کچھ دیکھااور خاموش رہا صورت تصویر کوئی
کس قدر ہے عجیب صورت حالغم ہے دل کو نہ شادمانی ہے
سننے والے صورت تصویر بیٹھے ہیں تمامحضرت بہزادؔ بس جادو بیانی ہو چکی
نکل سکی نہ کوئی اور صورت تصویربہائے اشک بہت چشم تر بناتے ہوئے
اے جمیلہؔ صورت تصویر میں خاموش ہوںضعف حد سے بڑھ گیا نالوں کی اب قدرت نہیں
شائقؔ اس بزم میں ہم صورت تصویر ہیں چپکیا کریں بات جہاں بات کا افسانہ بنے
زندہ رہنے میں ہوں شامل اور نہ مر جانے میں ہوںصورت تصویر میں بھی آئنہ خانے میں ہوں
بیمار ترا صورت تصویر نہالیبستر سے ترے سر کی قسم اٹھ نہیں سکتا
آپ ہی کے دم سے ہے تنویر عشقدر حقیقت آپ ہیں تصویر عشق
حیران ہوں میں صورت آئینہ اے شکیلؔبیٹھا ہے سامنے کوئی تصویر کی طرح
نہیں بے وجہ واعظ رونی صورتیہ حضرت آج رندوں میں پٹے ہیں
بیٹوں نے میرے نام کی دستار پہن لیاور بیٹیوں نے صورت آنچل کیا مجھے
منت قاصد کون اٹھائے شکوہ دریاں کون کرےنامۂ شوق غزل کی صورت چھپنے کو دو اخبار کے بیچ
دکھاتے نہیں شرم سے روئے روشنکوئی کامیابی کی صورت نہیں ہے
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
نکالی جائے کس ترکیب سے تقریر کی صورتوہ آئینہ کی صورت اور میں تصویر کی صورت
ہے پیش نظر شوخیٔ تحریر کسی کیکاغذ پہ اتر آئی ہے تصویر کسی کی
یہ ایک پل جو ہے مجہول شخص کی صورتمزاج آگہی ماہ و سال پوچھے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books