aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हथेली"
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلیکیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں
تم ہتھیلی کو مرے پیار کی مہندی سے رنگواپنی آنکھوں میں مرے نام کا کاجل کر دو
میں اس کو دیکھنے کو ترستی ہی رہ گئیجس شخص کی ہتھیلی پہ میرا نصیب تھا
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
تری ہتھیلی پہ کس نے لکھا ہے قتل میرامجھے تو لگتا ہے میں ترا دوست بھی رہا ہوں
کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پہ مرا ناممیں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے
میں نے محنت سے ہتھیلی پہ لکیریں کھینچیںوہ جنہیں کاتب تقدیر نہیں کھینچ سکا
وہ آنکھوں میں کاجل وہ بالوں میں گجراہتھیلی پہ اس کے حنا مہکی مہکی
آبلے اپنے ہی انگاروں کے تازہ ہیں ابھیلوگ کیوں آگ ہتھیلی پہ پرائی لیتے
شام تک لوٹ آؤں گا ہاتھوں کا خالی پن لیےآج پھر نکلا ہوں میں گھر سے ہتھیلی چوم کر
دل کی صورت کا اک پتاتیری ہتھیلی پر رکھا تھا
یہ جو ہے پھول ہتھیلی پہ اسے پھول نہ جانمیرا دل جسم سے باہر بھی تو ہو سکتا ہے
ہتھیلی ریشمی نازک ملائی نرم لطیفحسین مرمریں صندل سفید دودھ دھلی
کبھی بڑا سا ہاتھ خرچ تھے کبھی ہتھیلی کی سوجنمیرے من کا آدھا ساہس آدھا ڈر تھے بابو جی
اس توقع پہ کہ لیں وہ تلوارسر ہتھیلی پہ لیے بیٹھے ہیں
گھونگھٹ میں مرے خواب کی تعبیر چھپی تھیمہندی سے ہتھیلی میں مرا نام لکھا تھا
کسی کی آنکھ سے ٹپکا تھا اک امانت ہےمری ہتھیلی پہ رکھا ہوا یہ انگارا
پیاس جلتے ہوئے کانٹوں کی بجھائی ہوگیرستے پانی کو ہتھیلی پہ سجایا ہوگا
مری ہتھیلی پہ ہونٹوں سے ایسی مہر لگاکہ عمر بھر کے لئے میں بھی سرخ رو ہو جاؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books