aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हर्फ़ों"
اب کیا بتائیں کون تھا کیا تھا وہ ایک شخصگنتی کے چار حرفوں کا جو نام رہ گیا
خشک بھی نہ ہو پائی روشنائی حرفوں کیجان من مکرنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
بکھراتے ہو سونا حرفوں کا تم چاندی جیسے کاغذ پرپھر ان میں اپنے زخموں کا مت زہر ملاؤ انشاؔ جی
کتاب کھولوں تو حرفوں میں کھلبلی مچ جائےقلم اٹھاؤں تو کاغذ کو پھیلتا دیکھوں
مرے حرفوں کے یہ موتی مرے ہاتھوں بکھر جاتےغبار بے یقینی میں اگر رستہ بدل لیتے
ابھی حرفوں میں رنگ آتے کہاں سےابھی میں نے اسے لکھا نہیں تھا
یہ صرف حرفوں کی تاب کاری کا زہر کب ہےخدا کے بندو یہ ہم غریبوں کی شاعری ہے
ہر فرد یاس ابھی سے دفتر ہے تجھ گلے کاہے قہر جب کہ ہوگا حرفوں سے آشنا تو
یاد آتا ہے وہ حرفوں کا اٹھانا اب تکجیم کے پیٹ میں ایک نکتہ ہے اور خالی حے
ہوں اسیر زلف ظاہر ہے خط تقدیر سےدائرے حرفوں کے مل کر بن گئے ہیں دام عشق
ناتوانی سے نہیں ہے مجھے ممکن حرکتمیں ہوں حرفوں کی طرح میرا ہے بستر کاغذ
کھیتوں میں کہاں اگتے ہیں لفظوں کے مراسمحرفوں کی تجارت میں گئے نام مری جان
بنا کر شہر کا نقشہ وہ بچہبڑے حرفوں میں جنگل لکھ رہا ہے
حرفوں کا بنا تھا کہ معانی کا خزینہہر شعر مرا بحث کا عنوان بنا تھا
دل بے تاب محبت کو ہو کس طرح سکوںدونوں حرفوں میں جب اس کے کوئی ساکن ہی نہیں
کیسا مارا تھا اس نے حرفوں کولفظ بھاگے اٹھا اٹھا معنی
لکھتا ہے بن تراشے ہی حرفوں کے جوڑ توڑاے خوش نویس یہ وہ قلم ہے فقیر کا
جو ترے نام میں نہیں آتےایسے حرفوں کو جانتے ہی نہیں
خرچہ نہ گھر کا چل سکا حرفوں کو بیچ کرلہجہ بدل کے نام بھی تم سے نہ ہو سکا
ہمارا کام ہے حرفوں کو روشنی دے کرخود اپنے ظرف میں چنگاریاں دبی رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books