aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हवालों"
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
اہل الفت کے حوالوں پہ ہنسی آتی ہےلیلیٰ مجنوں کی مثالوں پہ ہنسی آتی ہے
ذکر جب ہوگا محبت میں تباہی کا کہیںیاد ہم آئیں گے دنیا کو حوالوں کی طرح
اندھیری شب کے حوالوں میں اس کو رکھا ہےجو سارے شہر کی نیندیں اڑا کے سویا ہے
میری خوشیوں کی کائنات بھی توتو ہی دکھ درد کے حوالوں میں
اے نئی دوست میں بھرپور ہوا ہوں تیرامیرے ماضی کے حوالوں سے پریشان نہ ہو
حوالوں پر حوالے دے رہے ہیںیہ صاحب تو کتابوں کی دکاں ہیں
بے وفا خیالوں سے زخم کے حوالوں سےکیا سوال کرتی پھر وہ حسین خاموشی
یاد آئیں گے زمانے کو مثالوں کے لیےجیسے بوسیدہ کتابیں ہوں حوالوں کے لیے
کار ہنر سنوارنے والوں میں آئے گاجب بھی ہمارا نام حوالوں میں آئے گا
جو دلیلیں وفاؤں کی دیںسب کتابی حوالوں سی تھیں
میرے قاتل مرے دل دار مسیحا میرےزخم و مرہم کے حوالوں میں مرے پاس رہو
بہت ثابت قدم نکلیں گئے وقتوں کی تہذیبیںکہ اب ان کے حوالوں سے کھنڈر آباد ہوتے ہیں
ساری راہیں سبھی سوچیں سبھی باتیں سبھی خوابکیوں ہیں تاریخ کے بے ربط حوالوں کی طرح
ادھر ادھر کے حوالوں سے مت ڈراؤ مجھےسڑک پہ آؤ سمندر میں آزماؤ مجھے
وہ مہکتا ہے جو خوشبو کے حوالوں کی طرحاس کو رکھا ہے کتابوں میں گلابوں کی طرح
ایک سورج نے مجھے چاند کا رتبہ بخشاورنہ ہوتی میں کتابوں کے حوالوں میں کہیں
کس طرح مان لوں میں اس کی نصابی باتیںاس کا موقف ہے کتابوں کے حوالوں جیسا
صرف پرکھوں کے حوالوں سے نہیں چلتا ہےکام مانگے کے اجالوں سے نہیں چلتا ہے
ہے جن میں بوجھ دنیا بھر کا مذہب کے حوالوں سےمرے بچوں کے کاندھے پر یہ بستہ کس طرح کا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books