aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हौसला"
تو محبت سے کوئی چال تو چلہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
عشق کو حوصلہ ہے شرط ارنہبات کا کس کو ڈھب نہیں آتا
اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کوتو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے
منزلیں لاکھ کٹھن آئیں گزر جاؤں گاحوصلہ ہار کے بیٹھوں گا تو مر جاؤں گا
تیرے دل میں گر نہ تھا آشوب غم کا حوصلہتو نے پھر کیوں کی تھی میری غم گساری ہائے ہائے
جاں داد گاں کا حوصلہ فرصت گداز ہےیاں عرصۂ طپیدن بسمل نہیں رہا
جی میں آتا ہے الٹ دیں ان کے چہرے سے نقابحوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں
کیا کرتے تھے باتیں زندگی بھر ساتھ دینے کیمگر یہ حوصلہ ہم میں جدا ہونے سے پہلے تھا
اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوںمگر ترے بعد حوصلہ ہے کہ جی رہا ہوں
میرے اعصاب دے رہے ہیں جوابحوصلہ کب نڈھال ہے میرا
تو مرا حوصلہ تو دیکھ داد تو دے کہ اب مجھےشوق کمال بھی نہیں خوف زوال بھی نہیں
دیدار بادہ حوصلہ ساقی نگاہ مستبزم خیال مے کدۂ بے خروش ہے
بے سہاروں کا حوصلہ ہی کیاگھر میں گھبرائے در پہ آ بیٹھے
برق کم حوصلہ ہے ہم بھی تودلک بے قرار رکھتے ہیں
ہر ایک بات کو چپ چاپ کیوں سنا جائےکبھی تو حوصلہ کر کے نہیں کہا جائے
ہمت التجا نہیں باقیضبط کا حوصلہ نہیں باقی
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
رستے میں لٹ گیا ہے تو کیا قافلہ تو ہےیارو نئے سفر کا ابھی حوصلہ تو ہے
رہ لیا جائے اپنے ہونے پراپنے مرنے پہ حوصلہ کیا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books