aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHuld"
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
ہم خلد سے نکل تو گئے ہیں پر اے خدااتنے سے واقعے کا فسانہ بہت ہوا
ان پری زادوں سے لیں گے خلد میں ہم انتقامقدرت حق سے یہی حوریں اگر واں ہو گئیں
کیا ہی رضواں سے لڑائی ہوگیگھر ترا خلد میں گر یاد آیا
تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوق نظر ملےحوران خلد میں تری صورت مگر ملے
واعظا چھوڑ ذکر نعمت خلدکہہ شراب و کباب کی باتیں
تیرا عاشق نہ ہو آسودہ بہ زیر طوبیٰخلد میں بھی ترے کوچے کی ہوا یاد رہے
شیخ اور بہشت کتنے تعجب کی بات ہےیارب یہ ظلم خلد کی آب و ہوا کے ساتھ
کیونکہ نہ آتے خلد سے آدم زمین پرموزوں وہیں وہ خوب ہے جو سنتے جہاں کی ہے
یار دوزخ میں ہیں مقیم عدمؔخلد سے انتقال کر چلئے
حشر کے دن ہمیں سوجھی یہ شرارت اچھیلے چلے خلد میں ہم دیکھ کے صورت اچھی
تاروں سے میرا جام بھرو میں نشے میں ہوںاے ساکنان خلد سنو میں نشے میں ہوں
لے کے حالات کے صحراؤں میں آ جاتا ہےآج بھی خلد کی رنگین فضا عید کا چاند
بزم شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلارکھیو یا رب یہ در گنجینۂ گوہر کھلا
عشرت خلد کے لیے زاہد کج نظر جھکےمشرب عشق میں تو یہ جرم ہے بندگی نہیں
محال ہے کہ جہنم میں خلد سے جائیںجو در پر آپ کے جاتا ہے گھر نہیں آتا
گلشن عجب بہار کے ہر قصر رشک خلداور گومتی غضب کی ہے دریائے لکھنؤ
لاکھ دنیا میں حسیں ہوں لاکھ حوریں خلد میںمجھ کو جو تو ہے وہ کوئی دوسرا ہو جائے گا
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
یا خلد و ساقی اے جذب مستییا ٹکڑے ٹکڑے دامان ہستی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books