aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aahaTe.n"
کیا یہی ہوتی ہے شام انتظارآہٹیں گھبراہٹیں پرچھائیاں
میں سن رہا ہوں اندھیرے میں آہٹیں کیسییہ کون آیا ہے اور کون جانا چاہتا ہے
ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیںتو نہیں ہے اور تری دھڑکنیں مرے ساتھ ہیں
آہٹیں صرف ہواؤں کی ہی دستک نہ بنیںاب تو دروازوں پہ مانوس صدا آئی ہو
یہ سرمئی فضاؤں کی کنمناہٹیںملتی ہیں مجھ کو پچھلے پہر تیری آہٹیں
اجنبی آہٹیں انجان صدائیں مجھ میںمیں تو باز آیا خرابے کی نگہبانی سے
اپنے قریب پا کے معطر سی آہٹیںمیں بارہا سنکتی ہوا سے لپٹ گیا
اک دن سنوں گا اپنی سماعت پہ آہٹیںچپکے سے میرے دل میں کوئی ڈر بھی آئے گا
ہوا کی چاپ میں شامل ہیں آہٹیں اس کیسلیقہ دل کو دھڑکنے کا بھی سکھائے تو
کواڑ بند کرو تیرہ بختو سو جاؤگلی میں یوں ہی اجالوں کی آہٹیں ہوں گی
وہی آہٹیں در و بام پر وہی رت جگوں کے عذاب ہیںوہی ادھ بجھی مری نیند ہے وہی ادھ جلے مرے خواب ہیں
صدائیں قید کروں آہٹیں چرا لے جاؤںمہکتے جسم کی سب خوشبوئیں اڑا لے جاؤں
گونجتی آہٹیں نہیں تھمتیںمیرے اندر کوئی رہا ہے بہت
آہٹیں دستکیں پرانے خطہجر میں ہوتے ہیں وبال کئی
آہٹیں گونجیں گی اور کوئی نہ آئے گا نظرپیار کی آبادیاں صحرا بنا دی جائیں گی
رتجگوں کے ساتھی ہیں، اشک، آہٹیں، خوشبوبس یہیں کہیں تو ہے یا بھرم ہمارے ہیں
آس کی آہٹیں جگائے ہوئےکھڑکیوں میں سجا ہے آدھا دن
کلی کلی میں نہاں ہچکچاہٹیں پہچانتو شاخ گل پہ گل نو کی آہٹیں پہچان
محسوس تیرے قدموں کی ہو آہٹیں جہاںان راستوں پہ بکھری ہوئی کہکشاں ملے
سن لے جو آنے والے زمانے کی آہٹیںکیسے کہے کہ آج بھی کل کا لباس ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books