aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaluudgii"
اس قدر بڑھنے لگی ہے ہر طرف آلودگیسانس لینا آدمی کا مسئلہ ہو جائے گا
نہیں ہے شہر میں چہرہ کوئی تر و تازہعجیب طرح کی آلودگی ہوا میں ہے
کتنے شہروں کی آلودگی کو ہوا نے اکٹھا کیااور مرنے پہ آئے تو ہم مر گئے گل کی مہکار سے
جب بھی آلودگی کو دیکھے گاخود کو وہ عطر بیز کر لے گا
ہم شکستہ دل نہ بہرہ مند دنیا سے ہوئےورنہ اس آلودگی سے کس کا دامن پاک تھا
زیست ہے اک معصیت سوز دلی تیرے بغیرہاں محبت بھی ہے اک آلودگی تیرے بغیر
کس کی لیتا نہیں خبر رزاقآلودگی ناصبور ہوتا ہے
فضا کی آلودگی تھی پہلے ہی نیم قاتلیہ دل میں ایک اور داغ کالا کہاں سے آیا
یہی نہیں کہ زبانیں ہوئی ہیں زہریلیمیں ان کے ذہن کی آلودگی میں شامل ہوں
وہی بتائیں جو آلودگی کو روتے ہیںزمیں سے تا بہ ثریا غبار کس کا ہے
آلودگی میں لذت نکہت فنا ہوئیخوشبو کا مول کچھ نہیں سرشار شہر میں
چہروں سے ہو کیا دل کے جذبات کا اندازہچہروں پہ ہے لوگوں کے آلودگیٔ غازہ
ترے جلو میں بھی دل کانپ کانپ اٹھتا ہےمرے مزاج کو آسودگی بھی راس نہیں
آزادگی میں شرط بھی ہے احتیاط کیپرواز کا ہے اذن مگر پر سمیٹ لو
باعث آسودگی ہے حشر سامانی مجھےراس آتی ہے بڑی مشکل سے آسانی مجھے
آسودگی سے دل کے سبھی داغ دھل گئےلیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے
بات ہے کچھ زندہ رہ جانا بھی اپنا آج تکلہر تھی آسودگی کی بھی پریشانی کے ساتھ
زوال آمادگی اب گونجتی ہے دھڑکنوں میںسو دل سے خواہشوں کا بوجھ ہلکا کر رہے ہیں
کہیں آ جائے میسر تو مقدر تیراورنہ آسودگیٔ دہر کو نایاب سمجھ
ہاں کس کو جستجو ہے نسیم فراغ کیآسودگی کو آگ لگائے ہوئے ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books