aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abyaat"
کچھ میرؔ کے ابیات تھے کچھ فیضؔ کے مصرعےاک درد کا تھا جن میں بیاں یاد رہے گا
جادو کی پڑی پرچۂ ابیات تھا اس کامنہ تکیے غزل پڑھتے عجب سحر بیاں تھا
کچھ نہ کچھ ثاقبؔ نے پیدا کر لیایہ زمیں تو دشمن ابیات تھی
سخن وران کہن اس پہ رشک کرتے ہیںجو درد پرچۂ ابیات پر اترتا ہے
اب شادؔ غزل اور کہو قید روی میںاس کے تو سب ابیات میں ایطائے جلی ہے
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجتغم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
لوگ آیات پڑھ کے سوتے ہیںآپ کے خواب دیکھنے کے لئے
دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہومیری سنو جو گوش نصیحت نیوش ہے
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھولعبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
آپ کو لایا ہوں ویرانوں میں عبرت کے لیےحضرت دل دیکھیے اپنی حقیقت دیکھیے
مستقل صبر میں ہے کوہ گراںنقش عبرت صدا نہیں کرتا
دل کی تختی پہ بھی آیات لکھی رہتی ہیںوقت مل جائے تو ان کی بھی تلاوت کرنا
ہر ذرہ ایک محمل عبرت ہے دشت کالیکن کسے دکھاؤں کوئی دیکھتا بھی ہو
ہنگامۂ زبونی ہمت ہے انفعالحاصل نہ کیجے دہر سے عبرت ہی کیوں نہ ہو
سواد رومۃ الکبرےٰ میں دلی یاد آتی ہےوہی عبرت وہی عظمت وہی شان دل آویزی
اس کو آیت حدیث کیا سمجھیںجو تمہاری زبان سے نکلا
کھلا دے پھول میرے باغ میں پیغمبروں جیسارقم ہو جس کی پیشانی پہ اک آیت بشارت سی
مبارک ہو ضعیفی کو خرد کی فلسفہ رانیجوانی بے نیاز عبرت انجام ہے ساقی
عبرت سے پوچھ درد پریشانیٔ نگاہیہ گرد وہم جز بسر امتحاں نہیں
نازل ہو کبھی ذہن پہ آیات کی صورتآیات میں ڈھل جا کبھی جبریل دہن تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books