aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adh"
سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہےسو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیںہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوںپھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تری آنکھیں
پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہےپھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں
اندھیرے ڈھل گئے روشن ہوئے منظر زمیں جاگی فلک جاگا تو جیسے جاگ اٹھی زندگانیمگر کچھ یاد ماضی اوڑھ کے سوئے ہوئے لوگوں کو لگتا ہے جگانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
وقت لفظوں سے بنائی ہوئی چادر جیسااوڑھ لیتا ہوں تو سب خواب ہنر لگتا ہے
کتنے عیش سے رہتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گےجانے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے
تھکن کو اوڑھ کے بستر میں جا کے لیٹ گئےہم اپنی قبر مقرر میں جا کے لیٹ گئے
کہیں کہیں سے کچھ مصرعے ایک آدھ غزل کچھ شعراس پونجی پر کتنا شور مچا سکتا تھا میں
پہلے حقیقتوں ہی سے مطلب تھا اور ابایک آدھ بات فرض بھی کرنے لگا ہوں میں
دل میں پھر گریہ نے اک شور اٹھایا غالبؔآہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سو طوفاں نکلا
سوئے رہتے ہیں اوڑھ کر خود کواب ضرورت نہیں رضائی کی
گاہے گاہے اب بھی چلے جاتے ہیں ہم اس کوچے میںذہن بزرگی اوڑھ چکا دل کی نادانی باقی ہے
خموشی اوڑھ کے سوئی ہیں مسجدیں ساریکسی کی موت کا اعلان بھی نہیں ہوتا
ہوائیں اوڑھ کر سویا تھا دشمنگئے بے کار سارے وار میرے
مرحلہ کوئی جدائی کا جو درپیش ہواتو تبسم کی ردا غم کو اوڑھا لی میں نے
اب گرے سنگ کہ شیشوں کی ہو بارش فاکرؔاب کفن اوڑھ لیا ہے کوئی افسوس نہیں
یاد کے شعلوں پہ جلتا ہے اگر میرا بدناوڑھ کر پھولوں کی چادر تو بھی سو سکتا نہیں
کوئی اک آدھ سپنا ہو تو پھر اچھا بھی لگتا ہےہزاروں خواب آنکھوں میں سجا کر کچھ نہیں ملتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books