aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "apas"
اس چھوٹے زمانے کے بڑے کیسے بنوگےلوگوں کو جب آپس میں لڑانا نہیں آتا
یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیںملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں
بے ساختہ نگاہیں جو آپس میں مل گئیںکیا منہ پر اس نے رکھ لیے آنکھیں چرا کے ہاتھ
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
آؤ ہم آپس میں کچھ جھگڑا کریںکھیل سے اب اپنا دل بہلائیں کیا
سوال یہ ہے کہ آپس میں ہم ملیں کیسےہمیشہ ساتھ تو چلتے ہیں دو کنارے بھی
پیغام بر کی بات پر آپس میں رنج کیامیری زباں کی ہے نہ تمہاری زباں کی ہے
چار دن کے لیے دنیا میں لڑائی کیسیوہ بھی کیا لوگ ہیں آپس میں شرر رکھتے ہیں
اینٹوں کو آپس میں ملانے والا شخصاصل میں اک دیوار اٹھانے والا ہے
یہ اچھا ہے کہ آپس کے بھرم نہ ٹوٹنے پائیںکبھی بھی دوستوں کو آزما کر کچھ نہیں ملتا
ہم کو آپس میں محبت نہیں کرنے دیتےاک یہی عیب ہے اس شہر کے داناؤں میں
لکھنا کہنا ترک ہوا تھا آپس میں تو مدت سےاب جو قرار کیا ہے دل سے خط بھی گیا پیغام گیا
یہ نازک لب ہیں یا آپس میں دو لپٹی ہوئی کلیاںذرا ان کو الگ کر دو ترنم پھوٹ جائیں گے
جسمانی تعلق پہ یہ شرمندگی کیسیآپس میں بدن کچھ بھی کریں اس سے ہمیں کیا
آیا تھا کیوں عدم میں کیا کر چلا جہاں میںیہ مرگ و زیست تجھ بن آپس میں ہنستیاں ہیں
ایسے رستوں پہ جو آپس میں کہیں ملتے ہوںکیوں نہ اس موڑ سے ہو جائیں روانہ مرے دوست
رندوں کو حفیظؔ اتنا سمجھا دے کوئی جا کرآپس میں لڑو گے تم واعظ کا بھلا ہوگا
پرانے یار بھی آپس میں اب نہیں ملتےنہ جانے کون کہاں دل لگا کے بیٹھ گیا
کل لڑ گئیں کوچے میں آنکھوں سے مری انکھیاںکچھ زور ہی آپس میں دو دو ہوئیں سمگھاتیں
سانپ آپس میں کہہ رہے ہیں حفیظؔآستینوں کا انتظام کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books