aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "arzaaniyo.n"
اپنی ارزانیوں کے صدقے ہمخود کو نایاب ہو کے دیکھتے ہیں
جب تجلی ان کی برق ارزانیوں پر آ گئیآبلے سے دل کے پیدا طور سینا کر دیا
قطرے گریز کرنے لگے روشنائی کےقصہ کسی کے خون کی ارزانیوں کا ہے
نگاہ حسن خریداریوں پہ مائل ہےمتاع شوق کی ارزانیوں کے دن آئے
غم ہائے نارسائی ذوق طلب سمیٹارزانیوں سے شوق کی مشکل کشید کر
سر و سامانیوں میں جی رہے ہوبڑی ارزانیوں میں جی رہے ہو
تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میںوہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے
وہ بے پناہ خوف جو تنہائیوں میں تھادل کی تمام انجمن آرائیوں میں تھا
اسی لیے تو میں عریانیوں سے ہوں محفوظبہت حجاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
جب راہ سہل تھی تو بڑی مشکلوں میں تھااب راہ ہے کٹھن تو کچھ آسانیوں میں ہوں
آزادیوں کا چرچا سر آسمان تھااور ایک پنچھی زیر قفس چیختا رہا
کیا دور ہے کہ جس میں صدا بھی سکوت ہےتنہائیاں ہیں انجمن آرائیوں میں بھی
دشواریوں کو ٹھیک سے سمجھا نہیں ابھیمشکل مری یہی ہے کہ آسانیوں میں ہوں
مرے دوستوں کی دل آزاریوں میںمری بہتری کی کوئی بات ہوگی
جو آسانیوں کو بھی مشکل بنا دیںوو کیا میری مشکل کو آساں کریں گے
صبا قبیلۂ لیلیٰ میں اڑ گئی یہ خبرکہ ناقہ نجد کے اعرابیوں نے لوٹ لیا
عجیب لوگ ہیں آزادیوں کے مارے ہوئےقفس میں پوچھتے پھرتے ہیں گھر کہاں تک ہے
ہمیں آسانیوں سے پیار تھا اور لوگ کہتے تھےاگر منزل سے ہٹ جائیں تو ہر رستہ کشادہ ہے
خاک آلودہ زمانوں پر برستی جھومتی کالی گھٹائیںموسموں کی آب و خاک آرائیوں سے آئنے سیراب ہوتے
جو جان کھو کے پائیں تو فوز عظیم ہےوہ چیز ڈھونڈتے ہیں تن آسانیوں میں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books