aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asar-e-naala-e-dil-haa-e-hazii.n"
آیا نہ راس نالۂ دل کا اثر مجھےاب تم ملے تو کچھ نہیں اپنی خبر مجھے
نالۂ دل میں مرے اب وہ اثر ہو کہ نہ ہوکیا پتا ان کو مرے غم کی خبر ہو کہ نہ ہو
واقف ہیں میرے نالۂ دل کے اثر سے آپبے چین ہیں جو صدمۂ درد جگر سے آپ
وفائے دلبراں ہے اتفاقی ورنہ اے ہمدماثر فریاد دل ہاۓ حزیں کا کس نے دیکھا ہے
اثر نالۂ عاشق نہیں دیکھا تم نےتھام لو دل کو سنبھل بیٹھو اب اچھا دیکھو
وہ سنے جب کھنچا چلا آئےنالۂ دل میں وہ اثر کر دے
کسی کے دل کو بھلا کھینچے کیا ترا نالہاثرؔ اثر ہو کوئی جب نہ آہ و زاری میں
نالوں سے اگر میں نے کبھی کام لیا ہےخود ہی اثر نالہ سے دل تھام لیا ہے
رسماً ہی ان کو نالۂ دل کی خبر تو ہویعنی اثر نہ ہو تو فریب اثر تو ہو
نالۂ دل کی تو کوتاہی نہیںپر اثر کچھ اس کو ہوتا ہی نہیں
نالۂ دل نے ہمارے تو اثر کم نہ کیااور معذوری زیادہ ہوئی دل داروں کو
بس نالۂ دل بس مجھے امید نہیں ہےمنہ دیکھنے والوں میں ہے ظالم کے اثر بھی
کہہ دیا سب کچھ بشکل شعر ان کی بزم میںنالۂ دل سوز کو ہم یوں اثر تک لے گئے
نالۂ دل کے اثر کا نہ کرو مجھ سے گلہمجھ کو کیا علم کہ کس طرح رسا ہوتا ہے
نصیب اہل وفا یہ سکون دل تو نہ تھاضرور نالۂ دل بے اثر گیا کوئی
ہلا دیا سر بام آج جا کے دل ان کااثر کو نالۂ قلب حزیں کمند ہوا
رشک ہم طرحی و درد اثر بانگ حزیںنالۂ مرغ سحر تیغ دو دم ہے ہم کو
ہے مرے دل میں نالہ ہائے میرؔاور نہ غالبؔ کی حسرت تعمیر
عشق بتاں تھا دل سے جو دم ساز مثل نےہر دم اثر میں تابع فرمان نالہ تھا
اثر کے پیچھے دل حزیں نے نشان چھوڑا نہ پھر کہیں کاگئے ہیں نالے جو سوئے گردوں تو اشک نے رخ کیا زمیں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books