aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ash.aar"
ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیںاک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیںکچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہےجیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
مرے اشعار اے اقبالؔ کیوں پیارے نہ ہوں مجھ کومرے ٹوٹے ہوئے دل کے یہ دردانگیز نالے ہیں
ٹھہری ٹھہری سی طبیعت میں روانی آئیآج پھر یاد محبت کی کہانی آئی
میرے اشعار وہ سن سن کے مزے لیتا رہامیں اسی سے ہوں مخاطب وہ یہ سمجھا بھی نہیں
تلخیاں کیسے نہ ہوں اشعار میںہم پہ جو گزری ہمیں ہے یاد سب
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
مرے اشعار پر خاموش ہے جز بز نہیں ہوتایہ واعظ واعظوں میں کچھ حقیقت آشنا ہوگا
اپنے سامان تعیش سے اگر فرصت ملےبیکسوں کا بھی کبھی طرز معیشت دیکھیے
نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پرواگر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی
پیاس دریا کی نگاہوں سے چھپا رکھی ہےایک بادل سے بڑی آس لگا رکھی ہے
یہ وہ صحرا ہے سجھائے نہ اگر تو رستہخاک ہو جائے یہاں خاک اڑانے والا
وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھراور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا
ذہن کی شاخوں پر اشعار آ جاتے ہیںجب تیری یادوں کا موسم ہوتا ہے
کیا کریں عرض تمنا کہ تجھے دیکھتے ہیلفظ پیرایۂ اظہار میں گم ہو جائیں
سن کے اشعار مرے سب یہی کہتے ہیں ریاضؔاس کی قسمت ہے بری اور طبیعت اچھی
شجر ہیں اب ثمر آثار میرےچلے آتے ہیں دعویدار میرے
اشعار ہیں میرے استعارےآؤ تمہیں آئنہ دکھاؤں
اگر یہ زخم بھرنا ہے تو پھر بھر کیوں نہیں جاتااگر یہ جان لیوا ہے تو میں مر کیوں نہیں جاتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books