aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ashko.n"
آغاز محبت ہے آنا ہے نہ جانا ہےاشکوں کی حکومت ہے آہوں کا زمانا ہے
اس آستین سے اشکوں کو پوچھنے والےاس آستین سے خنجر ضرور نکلے گا
دیکھ کر پھول کے اوراق پہ شبنم کچھ لوگترا اشکوں بھرا مکتوب سمجھتے ہوں گے
رونے لگتا ہوں محبت میں تو کہتا ہے کوئیکیا ترے اشکوں سے یہ جنگل ہرا ہو جائے گا
جوش جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھاشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی
اشکوں کو آرزوئے رہائی ہے روئیےآنکھوں کی اب اسی میں بھلائی ہے روئیے
تپتی ہوئی راہوں سے تجھے آنچ نہ پہنچےدیوانوں کے اشکوں کی گھٹا ساتھ لیے جا
لٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں سے بھرا ہے دامندیکھ غارت گر دل یہ بھی خزانے میرے
جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں نےجو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے
ایک اداسی کے جزیرے پہ ہوں اشکوں میں گھرامیں نکل جاؤں اگر خشک گزر گاہ ملے
ذرا محتاط ہونا چاہیے تھابغیر اشکوں کے رونا چاہیے تھا
جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئیجگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا
جام و صہبا کی مجھے فکر نہیں اے غم دلمیرا پیمانہ تو اشکوں ہی سے بھر جاتا ہے
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
جب مہ و مہر بجھ گئے جالبؔہم نے اشکوں سے روشنی کی ہے
نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سےاشکوں کی انتہا ہوں مجھے یاد کیجیے
یہ دل ہی تھا جو سہ گیا وہ بات ایسی کہہ گیا کہنے کو پھر کیا رہ گیا اشکوں کا دریا بہہ گیاجب کہہ کے وہ دل بر گیا تیرے لیے میں مر گیا روتے ہیں اس کو رات بھر میں اور مری آوارگی
بن کے ہنسی ہونٹوں پر بھی رہتے ہواشکوں میں بھی تم بہتے ہو تم بھی ناں
کس طرح روکو گے اشکوں کو پس دیوار چشمیہ تو پانی ہے اسے تو راستہ مل جائے گا
کبھی کبھی تو ان اشکوں کی آبرو کے لیےنہ چاہتے ہوئے بھی مسکرانا پڑتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books