aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba.Dhaane"
عشق کی حالت کچھ بھی نہیں تھی بات بڑھانے کا فن تھالمحے لا فانی ٹھہرے تھے قطروں کی طغیانی تھی
جیسے تجھے آتے ہیں نہ آنے کے بہانےایسے ہی بہانے سے نہ جانے کے لیے آ
بے سبب بات بڑھانے کی ضرورت کیا ہےہم خفا کب تھے منانے کی ضرورت کیا ہے
قد میرا بڑھانے کا اسے کام ملا ہےجو اپنے ہی پیروں پہ کھڑا ہو نہیں سکتا
درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لیےسب کے سب آنسو نہیں ہوتے بہانے کے لیے
چلے مقتل کی جانب اور چھاتی کھول دی ہم نےبڑھانے پر پتنگ آئے تو چرخی کھول دی ہم نے
اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہےچھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے
اس سے تعلقات بڑھانے کی چاہ میںفہمیؔ میں اپنے آپ سے کٹتا چلا گیا
ہر بات یہاں بات بڑھانے کے لیے ہےیہ عمر جو دھوکا ہے تو کھانے کے لیے ہے
گرمئ سخن سے کچھ کام بن نہیں سکتامل ہی جائے گی منزل دو قدم بڑھانے سے
رنگ محفل ترا بڑھانے کوآئے ہم چشم خوں فشاں لے کر
کمی ہے کون سی گھر میں دکھانے لگ گئے ہیںچراغ اور اندھیرا بڑھانے لگ گئے ہیں
تیری صدائیں آئیں جو ماضی کی سمت سےہم رک گئے ہیں پاؤں بڑھانے کے باوجود
جو مرا درد بڑھانے کے لیے آتا تھاشہر والے اسے غم خوار سمجھتے ہوں گے
زہر الم کی اور بڑھانے کو تلخیاںبے مہریوں کے ساتھ مدارا کبھی کبھی
ختم کچھ دم میں ہو جائے گی روشنیشمع کی لو بڑھانے سے کیا فائدہ
لو چراغوں کی بڑھانے سے نہیں کچھ حاصلنور بن کے شب ظلمات پہ نازل ہو جاؤ
اک نگاہ غلط انداز کا امکاں نکلاکچھ زمیں اور ملی پاؤں بڑھانے کے لیے
مجھ بے عمل سے ربط بڑھانے کو آئے ہویہ بات ہے اگر تو گئے تم بھی کام سے
کیا تماشا ہے کہ جب بکنے پہ راضی ہو یہ دلاہل بازار دکانوں کو بڑھانے لگ جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books