aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baap"
گھروں کی تربیت کیا آ گئی ٹی وی کے ہاتھوں میںکوئی بچہ اب اپنے باپ کے اوپر نہیں جاتا
باپ لرزاں ہے کہ پہنچی نہیں بارات اب تکاور ہم جولیاں دلہن کو سنوارے جائیں
ہنستے ہوئے ماں باپ کی گالی نہیں کھاتےبچے ہیں تو کیوں شوق سے مٹی نہیں کھاتے
مجھ کو تجربوں نے ہی باپ بن کے پالا ہےسوچتا ہوں کیا لکھوں ولدیت کے خانے میں
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
فیصلے لمحات کے نسلوں پہ بھاری ہو گئےباپ حاکم تھا مگر بیٹے بھکاری ہو گئے
بزم یاراں سے پھری باد بہاری مایوسایک سر بھی اسے آمادۂ سودا نہ ملا
زندگی باپ کی مانند سزا دیتی ہےرحم دل ماں کی طرح موت بچانے آئی
مجھے ذرا سا برا کہہ دیا تو اس سے کیاوہ اتنی بات پہ ماں باپ سے لڑی ہوئی ہے
اک عجیب ٹھنڈک ہے اس کے نرم لہجے میںلفظ لفظ شبنم ہے بات بات پیاری ہے
میں وہ میلے میں بھٹکتا ہوا اک بچہ ہوںجس کے ماں باپ کو روتے ہوئے مر جانا ہے
تیرے ماں باپ کی ہو عمر درازکھا گیا میری ماں کو غم میرا
پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگاخوشی نے دل سا دکھایا تو باپ رونے لگا
کوئی پڑوسی تنگ ہو چاہے کسی سے جنگ ہوگھر ہے یہ اپنے باپ کا کوئی ہمیں چپائے کیوں
خود مر گیا تھا جن کو بچانے میں پہلے باپاب کے فساد میں وہی بچے نہیں رہے
اپنے ماں باپ کو کاندھا بھی نہیں دے پایاجو یہ کہتا تھا انہیں ساری کمائی دوں گا
پاس سے دیکھو تو معلوم پڑے گا تم کوکام بس دور سے آسان نظر آتا ہے
نمائش باپ کی دولت کی کر کے سوچتا تھا میںکہ شاید امتحان عشق پیسوں سے نکل جائے
اس نئے دور نے ماں باپ کا حق چھین لیااپنے بچوں کو نصیحت بھی نہیں کر سکتے
مرے بچوں کہاں تک باپ کے کاندھوں پہ بیٹھو گےکسی دن فیل اس گاڑی کا انجن ہو بھی سکتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books