aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "badan"
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
اس کے بدن کو دی نمود ہم نے سخن میں اور پھراس کے بدن کے واسطے ایک قبا بھی سی گئی
چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہنہمارے جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
یہ ہوائیں اڑ نہ جائیں لے کے کاغذ کا بدندوستو مجھ پر کوئی پتھر ذرا بھاری رکھو
عشق کو درمیاں نہ لاؤ کہ میںچیختا ہوں بدن کی عسرت میں
وہ خواب جو برسوں سے نہ چہرہ نہ بدن ہےوہ خواب ہواؤں میں بکھر کیوں نہیں جاتا
سوچو تو بڑی چیز ہے تہذیب بدن کیورنہ یہ فقط آگ بجھانے کے لیے ہیں
جو یکسر جان ہے اس کے بدن سےکہو کچھ استفادہ کر لیا کیا
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گامیں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
بدن میں ایک طرف دن طلوع میں نے کیابدن کے دوسرے حصے میں رات ہو گئی ہے
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
سرد جھونکوں سے بھڑکتے ہیں بدن میں شعلےجان لے لے گی یہ برسات قریب آ جاؤ
بیدار کر کے تیرے بدن کی خود آگہیتیرے بدن کی عمر گھٹاتا رہا ہوں میں
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
جھکتی ہوئی نظر ہو کہ سمٹا ہوا بدنہر رس بھری گھٹا کو برس جانا چاہئے
بدن بیٹھا ہے کب سے کاسۂ امید کی صورتسو دے کر وصل کی خیرات رخصت کیوں نہیں کرتے
بدن چرا کے وہ چلتا ہے مجھ سے شیشہ بدناسے یہ ڈر ہے کہ میں توڑ پھوڑ دوں گا اسے
وہ چاندنی کا بدن خوشبوؤں کا سایا ہےبہت عزیز ہمیں ہے مگر پرایا ہے
بدن میرا چھوا تھا اس نے لیکنگیا ہے روح کو آباد کر کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books