aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barso.n"
وہ خواب جو برسوں سے نہ چہرہ نہ بدن ہےوہ خواب ہواؤں میں بکھر کیوں نہیں جاتا
پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دمبرسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سےخواب آ آ کے مری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں
بوتلیں کھول کے تو پی برسوںآج دل کھول کر ہی پی جائے
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئےلیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
تیرے خیال میں دل شادماں رہا برسوںترے حضور اسے سوگوار ہم نے کیا
برسوں سے آوازیں جمتی جاتی تھیںخاموشی نے کان کے پردے کھولے ہیں
اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیںآنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں
میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوںترا جسم بے تغیر مرا پیار جاوداں ہے
مری ہر اک غزل اصلی ہے صاحبکئی برسوں سے دھندہ کر رہا ہوں
کتنی اچھی لڑکی ہےبرسوں بھول نہ پائیں گے
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوںتب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
وہ سجدے جن سے برسوں ہم نے کعبہ کو سجایا ہےجو بت خانے کو مل جائیں تو پھر بت خانہ ہو جائے
اس کو بھولے برسوں گزرے لیکن آج نہ جانے کیوںآنگن میں ہنستے بچوں کو بے کارن دھمکایا ہے
کس سے پوچھوں کہ کہاں گم ہوں کئی برسوں سےہر جگہ ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھے گھر میرا
اب کوئی شناسا بھی دکھائی نہیں دیتابرسوں میں اسی شہر کا محبوب رہا ہوں
میں نے بھیجا تجھے ایوان حکومت میں مگراب تو برسوں ترا دیدار نہیں ہو سکتا
مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اس دیار میںبرسوں یہاں رہے ہیں یہ اپنا نہیں ہوا
ہوس نے توڑ دی برسوں کی سادھنا میریگناہ کیا ہے یہ جانا مگر گناہ کے بعد
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books