aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bataana"
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
وہ جو ہمیں عزیز ہے کیسا ہے کون ہےکیوں پوچھتے ہو ہم نے بتانا تو ہے نہیں
کہنا غلط غلط تو چھپانا سہی سہیقاصد کہا جو اس نے بتانا سہی سہی
انہیں کبھی نہ بتانا میں ان کی آنکھوں میںوہ لوگ پھول سمجھ کر مجھے مسلتے ہیں
اپنے کس کام میں لائے گا بتاتا بھی نہیںہم کو اوروں پہ گنوانا بھی نہیں چاہتا ہے
وہ مجھ کو کیا بتانا چاہتا ہےجو دنیا سے چھپانا چاہتا ہے
ہمارے حال پہ اب چھوڑ دے ہمیں دنیایہ بار بار ہمیں کیوں بتانا پڑتا ہے
تمہیں بس یہ بتانا چاہتا ہوںمیں تم سے کیا چھپانا چاہتا ہوں
کوئی تو راستہ ہوگا بتاناترے دل تک پہنچنا چاہتا ہوں
جو دیکھا ہے کسی کو مت بتاناعلاقے بھر میں عزت دار ہوں میں
کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں مجھے بتانامیں جانتا ہوں کہ ایسی آنکھیں بہت اذیت شناس ہوں گی
خوشی یہ ہے کہ مرے گھر سے فون آیا ہےستم یہ ہے کہ مجھے خیریت بتانا ہے
میں کون ہوں کہاں سے ہوں اور کس کا پیار ہوںبھولا ہوا تھا مجھ کو بتانا پڑا اسے
تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھےتم دور جا کے بس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا
اس کہانی میں کسے کون کہاں چھوڑ گیایاد آ جائے تو مجھ کو بھی بتانا مرے دوست
میں دیاسلائی کی روشنی میں تلاش کرتا رہا تمہیںمگر اپنا مقصد اندھیری رات بتانا ہو کہیں یوں نہ ہو
پھر اس کو جا کے بتانا پڑا غلط ہے یہسمجھنے والے نے کیا کیا سمجھ رکھا تھا مجھے
روز کہتے ہو مجھے آج تو یہ ہے وہ ہےآج دنیا سے کوئی کر کے بہانہ آنا
ہمیں بھی مسکرانا چاہیے تھامگر کوئی بہانہ چاہیے تھا
وہ آنے والا نہیں پھر بھی آنا چاہتا ہےمگر وہ کوئی مناسب بہانا چاہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books