aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-chehra"
آج بے چہرہ ہیں چہروں کے سمندر کتنےآئنے ڈھونڈتے پھرتے ہیں سکندر کتنے
یوں بظاہر دیکھنے میں گو کہ بے چہرہ ہوں میںمجھ میں اپنے خال و خط دیکھو کہ آئینہ ہوں میں
ایک بے چہرہ سی امید ہے چہرہ چہرہجس طرف دیکھیے آنے کو ہے آنے والا
کتنی صدیاں الٹ پلٹ کر دیکھ چکے ہموقت ابھی تک بے چہرہ ہے بے چہرہ تھا
کتنے آئینے توڑے گابے چہرہ حیران ہے بھائی
سوزؔ کسے پہچانیں آخرجس کو دیکھو وہ بے چہرہ
ایک انائے بے چہرہ کے بدلے میںچلیے کچھ مشہوری تو ہو جاتی ہے
چند بے چہرہ ساعتوں کا سلیمؔسہہ رہی ہے عذاب تنہائی
کہ مانگنا مرا چہرہ جو شہر بے چہرہتو اپنے وسعت دامن پہ اک نظر کرنا
ایک بے چہرہ مسافر رنگ اوڑھےدھند میں چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے
ہمارے شہر میں بے چہرہ لوگ بستے ہیںکبھی کبھی کوئی چہرہ دکھائی پڑتا ہے
بے چہرہ لوگ حسن کا معیار بن گئےپرچھائیوں کو نور کا پیکر کہا گیا
آخر تک ہم بے چہرہ ہو جاتے ہیںاتنے روپ سجانے پڑتے ہیں ہم کو
شہر والے سبھی بے چہرہ ہوئے ہیں پاشیؔہم یہ کن لوگوں کو آئینہ دکھانے نکلے
بے چہرہ لوگ چہرہ دکھانے کے شوق میں!آئینے مانگ لائے ہیں حیرت کہاں سے لائیں
ایک بے چہرہ سی مخلوق ہے چاروں جانبآئنو دیکھو مجھے مسخ ہوا ہوں میں بھی
یہ بے سماعت و بے چہرہ بصارت لوگیہ پتھروں میں کہاں آپ آئینہ رکھ آئے
کتنے لمحے ہیں جو بے چہرہ چلے جاتے ہیںسوچنے والے کو احساس کہاں ہوتا ہے
بے چہرہ گردنوں کی شکایت فضول ہےمعصوم ہاتھ قبضۂ خنجر میں آ گیا
تم تو آنکھ والے تھے عکس مل گیا ہوگامیں سدا کا بے چہرہ میرا آئینہ ہی کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books