aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-harf"
بے حرف و نوا سخن تو دیکھوخوابوں کا ادھوراپن تو دیکھو
جب آسماں پہ خداؤں کے لفظ ٹکراتےمیں اپنی سوچ کی بے حرف لو جلا رکھتا
میرے احساس خودی پر نہ کوئی زد آئےتو جو دے دے مجھے بے حرف سوال اچھا ہے
یہ چندبے حرف وصوت خاکے مرا اثاثہمیں جن کو غزلوں کا نام دے کر سنور رہا تھا
گزروں گا میں جدھر سے بقا چھوڑ جاؤں گابے حرف کر کے لفظ فنا چھوڑ جاؤں گا
نامۂ بے حرف ہوں اشکوں نے لکھا ہے مجھےدل کی آنکھوں سے اگر پڑھیے تو رٹ جاتا ہوں میں
جیسے بے حرف و نوا اتری ہے الہامی کتابوہ مخاطب ہیں اسی انداز سے دل کی طرف
ان کے ہوتے تو نہ تھی ایسی اداسی افضلؔزیست اک نوحۂ بے حرف و صدا ہو جیسے
لکھی ہیں پلکوں سے بے حرف بھی مناجاتیںکمال فن سے کیا احترام تنہائی
محو حیرت ہوں یہ دنیا سے جدا کیا چیز ہےآپ کا پیغام بے حرف و صدا کیا چیز ہے
کیسے بے حرف و صدا درد کی روداد کہیںایک ایک لفظ تو صدیوں کا پرانا ہے یہاں
''مدت ہوئی لفظوں سے جدا ہو گئے معنیپھر بھی کوئی بے حرف و نوا کچھ نہیں کہتا
واعظ کی مجالس میں صفا کیش نہ جائیںبے حرف و حکایات ریا کچھ نہیں کہتا
فقیہ شہر سے قطع نظر کبھی تو نظرؔتو میرے اشک کی بے حرف داستاں میں اتر
بے حرف ہوئی جب کبھی دیوار نوشتہمیں انجم شب تاب کو محراب میں لایا
بے حرف و صوت تھا مرا نظارہ و کلامراز و نیاز بے اثر چشم و گوش تھا
بہ حرف صورت انکار توڑ دی میں نےدلوں کے بیچ کی دیوار توڑ دی میں نے
تو سخنور ہے تو کر حق سے وفا حرف بہ حرففرض شاعر کا صداقت سے نبھا حرف بہ حرف
حرف بے آواز سے دہکا ہوااک دیا ہوں طاق میں جلتا ہوا
کیا دعائے فرسودہ حرف بے اثر مانگوںتشنگی میں جینے کا اب کوئی ہنر مانگوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books