aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "billaa"
بلا سبب ہی میاں تم اداس رہتے ہوتمہارے گھر سے تو مسجد کا فاصلا کم ہے
ابھی تو پر بھی نہیں تولتا اڑان کو میںبلا جواز کھٹکتا ہوں آسمان کو میں
بلا مقصد نہیں یہ دیکھنا بھیکسی کو خوب صورت کر رہا ہوں
ذہین اتنی ہے اس سے بحث تو ہم کر نہیں سکتےمجھے منٹو کے افسانے بلا ناغہ سناتی ہے
قمرؔ اپنے گھر ان کو مہماں بلا کربلا چاند کے چاندنی رات کر لی
یہ اضطراب کا عالم یہ شوق بے پایاںشکیلؔ آج بلا شبہ کوئے یار میں ہے
نہیں برق و شرر جز وحشت ضبط تپیدن ہابلا گردان بے پروا خرامی ہائے یار آتش
عادتاً آنکھ چھلک اٹھی ہے ہنستے ہنستےتو مرے دوست بلا وجہ پریشان ہوا
حقیقی شاعری داد سخن سے بھی ہوئی محرومبلا سر پیر والی شاعری پیسہ بناتی ہے
خفا نہ ہو کہ ہمارا قصور کوئی نہیںبلا ارادہ ترا نام لیتے رہتے ہیں
بلا غرض سادہ سادہ باتوں سے ڈال دیں رسم دوستی کیجو سلسلہ اس طرح چلے گا وہ لازماً پائیدار ہوگا
یہ بلا فکر سے کچھ نید ہوئی ہے حسنؔجی میں آتا ہے کہ کچھ کھائیے اور سو رہئے
بلا سے آپ نہ آئیں پہ آدمی ان کاتسلی آ کے مجھے وقت اضطراب تو دے
ہر ایک پیڑ کا سایا نہیں ملا کرتابلا غرض بھی تو پودے لگانے پڑتے ہیں
جو میری باتوں کو مانتا تھا بلا تأملسنو اسے اب سوال کرنے بھی آ گئے ہیں
بیتابی دل کے سبب اس شوخ تک انشاؔپہنچے ہے بلا واسطہ پیغام ہمارا
فراق انجام کام آغاز وصلت کا بلا شک ہےبہت رویا میں روح و تن کو جب مشتاق ہم پایا
دنیا میں کچھ تو روح کو اس جسم سے ہے کامملتا ہے ورنہ کون کسی سے بلا غرض
بلا جواز نہیں ہے فلک سے جنگ مریاٹک گئی ہے ستارے میں اک پتنگ مری
ایک مدت سے بلا ناغہ سر شام اے نورؔقافلہ شہر نوا کا مرے گھر آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books