aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bismil-e-ishq"
عشق میں ہائے طبیعت کا وہ عالم بسملؔعالم عشق بھی جب دل پہ گراں ہوتا ہے
حسن بھی کمبخت کب خالی ہے سوز عشق سےشمع بھی تو رات بھر جلتی ہے پروانوں کے ساتھ
کیا جانے بحر عشق میں کتنے ہوئے ہیں غرقساحل سے سطح آب کو ہموار دیکھ کر
اب تک کوئی بتا نہ سکا راہ عشق میںمنزل کہاں سے پاس ہے بسملؔ کہاں سے دور
جذبۂ عشق نے ہر طرح کے بندھن توڑےوہ نبھانے جو چلا رسم وفا رات گئے
اہتمام زندگی عشق دیکھروز مر جانے کی ہیں تیاریاں
کس قدر خوش رہ کے مر جاتے ہیں مظلومان عشقکوئی یہ سمجھے انہیں روز جزا سے کیا غرض
بے پناہی ہے یہی بسملؔ جو حسن و عشق کیہوگی نا کافی حیات جاوداں میرے لئے
فریب عقل میں مجنون عشق آ نہ سکابھلا دیا اسے آنکھوں نے دل بھلا نہ سکا
مرا کیا ساتھ دیں گے غیر بحر عشق میں بسملؔوہ اس کشتی میں ہیں جو دامن ساحل میں ہوتی ہے
فریب حسن ہے دنیا مری نظر کے لئےنگاہ عشق نہیں حسن رہ گزر کے لئے
خدا کرے نہ کرے حسن سے تجاوز عشقابھی تو مجھ سے وہی کہہ رہے ہیں تو کیا ہے
جہان عشق میں وہ ہم مزاج فطرت ہوںمرے خلاف کوئی انقلاب ہو نہ سکا
وہ حسن و عشق کے راز و نیاز ہی نہ رہےنہ وہ خطائیں رہیں اب نہ وہ سزائیں رہیں
زخم کی بات مت کرو لوگوتحفۂ عشق ہے جو پایا ہے
کاروان حسن و عشق اب تک کہیں ٹھہرا نہیںقیس ابھی صحرا میں ہے لیلیٰ ابھی محمل میں ہے
شراب عشق میں کیا جانے کیا تاثیر ہوتی ہےکہیں یہ زہر ہوتی ہے کہیں اکسیر ہوتی ہے
یہ تعجب ہے کہ زندہ ہے ابھیبسملؔ درد آشنا تیرے بغیر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books