aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bistar"
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیںجب نیند بہت آئے گی بستر نہ ملے گا
میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاسصبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر
سفر کرنا ہے آخر دو پلک بیچسفر لمبا ہے بے بستر نہ رہیو
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہےان کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں
سحر دم کرچیاں ٹوٹے ہوئے خوابوں کی ملتی ہیںتو بستر جھاڑ کر چادر ہٹا کر دیکھ لیتا ہوں
ہے اب بھی بستر جاں پر ترے بدن کی شکنمیں خود ہی مٹنے لگا ہوں اسے مٹاتے ہوئے
ہم نے بھی سو کر دیکھا ہے نئے پرانے شہروں میںجیسا بھی ہے اپنے گھر کا بستر اچھا لگتا ہے
یہ کیا کہ روز وہی چاندنی کا بستر ہوکبھی تو دھوپ کی چادر بچھا کے سو لیتے
جب تو شام کو گھر جائے تو پڑھ لیناتیرے بستر پر اک چٹھی چھوڑی ہے
سلوٹیں چیختی رہتی ہیں مرے بستر کیکروٹوں میں ہی مری رات کٹا کرتی ہے
مدتیں بیت گئیں خواب سہانا دیکھےجاگتا رہتا ہے ہر نیند میں بستر میرا
تھکن کو اوڑھ کے بستر میں جا کے لیٹ گئےہم اپنی قبر مقرر میں جا کے لیٹ گئے
ہمارے خواب تو شہروں کی سڑکوں پر بھٹکتے تھےتمہاری یاد تھی جو رات بھر بستر پہ رکھی تھی
سخت بے درد ہے تاثیر محبت کہ انہیںبستر ناز پہ سوتے سے جگا رکھا ہے
چادر وہ دیجیو اسے جس پر شکن نہ آئےجس پر شکن نہ آئے وہ بستر نہ دیجیو
لٹا دے نیند کے بستر پہ اے راتمیں دن بھر اپنی پلکوں پر رہا ہوں
پہلو میں ہے جو میرے کہیں اور ہے وہ شخصیعنی وفائے عہد کا بستر بھی کچھ نہیں
یہ جو سنا اک دن وہ حویلی یکسر بے آثار گریہم جب بھی سائے میں بیٹھے دل پر اک دیوار گری
مجھ کو دھوکا ہے تار بستر کانا توانئ جسم یار نہ پوچھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books