aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bithaa"
اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنےاس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا
بٹھا دیا مجھے دریا کے اس کنارے پرجدھر حباب تہی جام بھی نہیں آتا
کہانی کا یہ حصہ اب بھی کوئی خواب لگتا ہےترا سر پر بٹھا لینا مرا دستار ہو جانا
ہم جسے پاس بٹھا لیں وہ بچھڑ جاتا ہےتم جسے ہاتھ لگا دو وہ تمہارا ہو جائے
پہرے بٹھا دیے گئے ہر بات پر مریدانتوں تلے زبان میں رکھا گیا مجھے
ہماری سوچ کی پرواز کو روکے نہیں کوئینئے افلاک پہ پہرے بٹھا کر کچھ نہیں ملتا
مجھے اندھیرے میں بے شک بٹھا دیا ہوتامگر چراغ کی صورت جلا دیا ہوتا
دل نے اس بزم میں بٹھا تو دیااٹھ کے جانا نظر نہیں آتا
بٹھا کے عرش پہ رکھا ہے تو نے اے واعظخدا وہ کیا ہے جو بندوں سے احتراز کرے
اس سے پہلے کہ کوئی اور ہٹا دے مجھ کواپنے پہلو سے کہیں دور بٹھا دے مجھ کو
بٹھا چکا ہے زمانہ ہمیں بھی مسند پرہوا کیے ہیں جواہر نثار ہم پر بھی
درد کے نام سے واقف نہ جہاں ہو کوئیایسی محفل میں ہمیں بھی تو بٹھا دو یارو
مقصد زیست غم عشق ہے صحرا ہو کہ شہربیٹھ جائیں گے جہاں چاہو بٹھا دو ہم کو
عاشق کے گھر کی تم نے بنیاد کو بٹھایاغیروں کو پاس اپنے ہر دم بٹھا بٹھا کر
تجھے سامنے بٹھا کر صدا پوجتا رہوں میںہے یہی مری عبادت یہی میری بندگی ہے
بٹھا کے رکشے میں کل شب روانہ کرتے ہوئےدیا جو میں نے کرایہ تو باپ رونے لگا
نحیف و زار ہیں کیا زور باغباں سے چلےجہاں بٹھا دیا بس رہ گئے شجر کی طرح
ہم اپنے ضعف کے صدقے بٹھا دیا ایساہلے نہ در سے ترے سنگ آستاں کی طرح
بٹھا کے دل میں گرایا گیا نظر سے مجھےدکھایا طرفہ تماشہ بلا کے گھر سے مجھے
وہ کہتے ہیں آؤ مری انجمن میں مگر میں وہاں اب نہیں جانے والاکہ اکثر بلایا بلا کر بٹھایا بٹھا کر اٹھایا اٹھا کر نکالا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books