aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buzurgo.n"
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیںجو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
پہنچا ہے بزرگوں کے بیانوں سے جو ہم تککیا بات ہوئی کیوں وہ زمانہ نہیں آتا
کہہ دو اس عہد کے بزرگوں سےزندگی کی دعا نہ دی جائے
روش بزرگوں کی شامل ہے میری گھٹی میںضرورتاً بھی سکھی کی طرف نہیں دیکھا
جوانی کی ہوائیں چل رہی ہیںبزرگوں کا خزانہ چل رہا ہے
وضع داری تو بزرگوں کی امانت ہے مگراب یہ بکتے ہوئے زیور نہیں دیکھے جاتے
چاند تارے مرے قدموں میں بچھے جاتے ہیںیہ بزرگوں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے
کسے معلوم کیا ہوگا مآل آئندہ نسلوں کاجواں ہو کر بزرگوں کی روایت چھوڑ دی ہم نے
فیس بک وقت اگر دے تو یہ پیارے بچےاپنے خاموش بزرگوں کی شکایت سمجھیں
چاند سورج بزرگوں کے نقش قدمخیر بجھنے دو ان کو ہوا تو چلے
بنا پیروں کے سر چلتے نہیں ہیںبزرگوں کی سمجھ داری سے بچئے
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کارچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
میرے ہی بزرگوں نے سر بلندیاں بخشیںمیرے ہی قبلے پر مشق سنگ باری ہے
مصیبت اور لمبی زندگانیبزرگوں کی دعا نے مار ڈالا
ابھی تو گھر میں نہ بیٹھیں کہو بزرگوں سےابھی تو شہر کے بچے سلام کرتے ہیں
پھینکی نہ منورؔ نے بزرگوں کی نشانیدستار پرانی ہے مگر باندھے ہوئے ہے
یہ طول عمر نامعقول و بے کیفبزرگوں کی دعا ہے اور میں ہوں
ہم سے اے حسن ادا کب ترا حق ہو پایاآنکھ بھر تجھ کو بزرگوں کے نہ ڈر سے دیکھا
خوب ہے خاک سے بزرگوں کیچاہنا تو مرے تئیں امداد
مذاق اڑاتے ہیں لوگ فرضی کہانیوں کاکہ سیدھے سادے سے ان بزرگوں کا کیا بنے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books