aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chakkar"
اپنی تعبیر کے چکر میں مرا جاگتا خوابروز سورج کی طرح گھر سے نکل پڑتا ہے
رہا کرتے ہیں قید ہوش میں اے وائے ناکامیوہ دشت خود فراموشی کے چکر یاد آتے ہیں
انہیں سانسوں کے چکر نے ہمیں وہ دن دکھائے تھےہمارے پاؤں کی مٹی ہمارے سر پہ رکھی تھی
ایک ہی عورت کو دنیا مان کراتنا گھوما ہوں کہ چکر آ گئے
ٹکٹکی باندھے وہ تکتے ہیں میں اس گھات میں ہوںکہیں کھانے لگے چکر نہ یہ ٹھہرا پانی
ہے گردش ساغر مری تقدیر کا چکرمحتاج طواف در مے خانہ نہیں ہوں
گردش مست نگاہوں کی آخر وجد انگیز ہوئیچکر میں ساغرؔ بھی ہے دور میں ہے پیمانہ بھی
بھاگ ایسے رہنما سے جو لگتا ہے خضر ساجانے یہ کس جگہ تجھے چکر میں ڈال دے
دل کسی سمت کسی سمت قدم جاتا ہےتیرے موجود کے چکر میں عدم جاتا ہے
مانع دشت نوردی کوئی تدبیر نہیںایک چکر ہے مرے پانو میں زنجیر نہیں
ہم اس کے وصل کے چکر میں غارت ہو گئے آخرکیا ہوتا جو ہجر اچھے بھلے انسان ہو جاتے
غلام عاشق و چاکر مصاحب و ہم رازغرض جو تھا ہمیں ہونا سو ہو لیے صاحب
تلاش یار میں چھوڑی نہ سرزمیں کوئیہمارے پاؤں میں چکر ہے آسماں کی طرح
یوں روز ہوا کرتے تھے بے ساختہ چکراب آج بلایا ہے تو جانا نہیں آتا
مشکل میں پڑ گئے ترے چکر میں خود مگرخوش ہیں کہ راستہ ترا آسان کر دیا
اپنا طوفاں نہ دکھائے وہ سمندر مجھ کوچار قطرے نہ ہوئے جس سے میسر مجھ کو
سوراج کے چکر میں رہتے تھے جو سرگرداںان لوگوں کو اب خالی چرخا نظر آتا ہے
ہر ایک شخص کا یہ حال ہے کہ جیسے یہاںزمین آخری چکر لگانے والی ہے
چکر تھے پاؤں میں کوئی شام و سحر ظفرؔاوپر سے میرے سر پہ سوار انتظار تھا
آج تک ساتھ ہیں سرکار جنوں کے تحفےسر کا چکر نہ گیا پاؤں کے چھالے نہ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books