aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chiikh"
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئیکیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی
پہلے تو میں چیخ کے رویا اور پھر ہنسنے لگابادل گرجا بجلی چمکی تم یاد آئے
وہ چیخ ابھری بڑی دیر گونجی ڈوب گئیہر ایک سنتا تھا لیکن کوئی ہلا بھی نہیں
اک تیز تیر تھا کہ لگا اور نکل گیاماری جو چیخ ریل نے جنگل دہل گیا
ڈوبتی ناؤ میں سب چیخ رہے ہیں تابشؔاور مجھے فکر غزل میری مکمل ہو جائے
گلا صراحی نوا گیت سوز آہ اثرترنگ چیخ ترنم ترانہ سر کی لڑی
آج میرا ساتھ دو ویسے مجھے معلوم ہےپتھروں میں چیخ ہرگز کارگر ہوگی نہیں
نہ جانے خلق خدا کون سے عذاب میں ہےہوائیں چیخ پڑیں التجا کے لہجے میں
خامشی کب چیخ بن جائے کسے معلوم ہےظلم کر لو جب تلک یہ بے زبانی اور ہے
کس قدر ٹوٹ کے برسے ہیں یہ بادل غم کےآسماں چیخ اٹھا ہے ترے جانے کے بعد
درد کا کہنا چیخ ہی اٹھو دل کا کہنا وضع نبھاؤسب کچھ سہنا چپ چپ رہنا کام ہے عزت داروں کا
عشق سے بیزار دل یہ چیخ کر کہنے لگاعشق چھوڑو عاشقوں تنہائیاں ہی ٹھیک ہیں
چلو کہ جذبۂ اظہار چیخ میں تو ڈھلاکسی طرح اسے آخر ادا بھی ہونا تھا
جو خوں روتی ہے آنکھیں سارا منظر چیخ اٹھتا ہےبچھڑ کر مجھ سے کوئی میرے اندر چیخ اٹھتا ہے
محفوظ خامشی کی پناہوں میں تھا مگرگونجی اک ایسی چیخ کہ ڈرنا پڑا مجھے
دور سے ایک چیخ ابھری تھیبن گئے بے شمار افسانے
چپ رہیں آہ بھریں چیخ اٹھیں یا مر جائیںکیا کریں بے خبرو تم کو خبر ہونے تک
میں جاگوں گا کب تک وہ سوئیں گے تا کےکبھی چیخ اٹھوں گا غم سہتے سہتے
تمہاری چیخ تمہیں بے پناہ کر دے گیشکاری کب سے لگائے ہے گھات چپ رہنا
اک اشک قہقہوں سے گزرتا چلا گیااک چیخ خامشی میں اترتی چلی گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books