aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daa.imii"
اک ترا ہجر دائمی ہے مجھےورنہ ہر چیز عارضی ہے مجھے
وہ موجود ہیں اور ان کی کمی ہےمحبت بھی تنہائی دائمی ہے
ایک علاج دائمی ہے تو برائے تشنگیپہلے ہی گھونٹ میں اگر زہر ملا دیا کرو
زندگانی اک فریب دائمی ہے سر بسرمجھ پہ یہ ظاہر ہوا شام و سحر کو دیکھ کر
وہ منظر دائمی اتنا حسیں تھاکہ میں ہی کچھ زیادہ دیکھ آیا
حیات دائمی کی لہر ہے اس زندگانی میںاگر مرنے سے پہلے بن پڑے تو جوشؔ مر جائے
خلش ہجر دائمی نہ گئیتیرے رخ سے یہ بے رخی نہ گئی
وہ تعلق بھی مستقل نہیں تھایہ محبت بھی دائمی نہیں ہے
اسیر دائمی گر دل نہ ہو تو اور کیا ہو جبکہیں وہ مسکرا کر جا تجھے آزاد کرتے ہیں
داستاں میں جہاں اک دائمی دن ہوتا تھااب وہاں شام اتر آتی ہے کرداروں پر
مجھ کو نہ دن کو چین نہ شب کو سکوں نصیباک ربط دائمی مری شام و سحر میں ہے
دائمی آلام کا خوگر بنا کر روح کوناگہانی حادثوں کی گردنیں خم کیجیے
یہی دائمی مشغلا ہے ہمارانئی چیز لے لو پرانی ملا دو
سحرؔ اس جہان بہار خزاں میںخوشی دائمی ہے نہ غم جاودانی
عشق و نظر کا دائمی رشتہ ازل سے ہےمجنوں نے شہر چھوڑ کے جانا تو ہے نہیں
کون سی شے ہے دائمی غائرؔکون سی بات آخری ہے یہاں
دائمی دوریوں کا صدمہ ضیاؔسرسری رسم و راہ سے دیکھا
تجھے چند روزہ خوشی ملی تو ملا مجھے غم دائمیوہ تری نظر کی تلاش تھی یہ مری نظر کی تلاش ہے
زاویہ کوئی مقرر نہیں ہونے پاتادائمی ایک بھی منظر نہیں ہونے پاتا
درد کے دائمی رشتوں سے لپٹ جاتے ہیںعکس روتے ہیں تو شیشوں سے لپٹ جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books