aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daa.o"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیںزمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
یہ عشق ایک جوا ہے بتاؤ کھیلو گےسمجھ لو داؤ پہ سب کچھ لگانا پڑتا ہے
ہے عین وصل میں بھی مری چشم سوئے درلپکا جو پڑ گیا ہے مجھے انتظار کا
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
اے عزیزؔ ان کو احساس ہوتا نہیںاور مری زندگی داؤ پر لگ گئی
اپنے لاڈلوں سے بھی جھوٹ بولتے رہنازندگی کی راہوں میں ہر قدم پہ داؤ ہیں
اگر کبھی یوں لگے کہ سب کچھ اندھیری راتوں کے داؤ پر ہےتو ایسی راتوں میں ڈر نہ جانا تو چاند یادیں اجال رکھنا
ہمیں اس حکمت دوراں کا اک نکتہ بہت ہےاگر دھن ہے الٹ دیں وقت کے داؤ تو آؤ
جلتے ہوئے نگر کے یہی ذمہ دار ہیںجو لوگ ہاتھ تاپ رہے ہیں الاؤ پر
بازیاں ہار رہے ہیں تو چلو یوں ہی سہیآخری داؤ نئے باز پہ رکھا جائے
فصیل شہر پر تو روشنی ہےمگر داؤ پہ عزت لگ رہی ہے
داؤ پر لوگ لگا دیتے ہیں ہر شے اپنیاپنے دشمن کو فقط نیچا دکھانے کے لئے
میں نے گھبرا کے سی لیا دامنداؤ میں جیت کے بھی ہار گیا
دھمکیوں کے سائے میں اب دیش چل سکتا نہیںداؤ یارو یہ سیاست کا پرانا ہو گیا
وقت کے داؤ سے بچنے والووقت کا داؤ تو چل جاتا ہے
بازی پہ کوئی داؤ لگانے سے جی بھرادنیا کی جیت دیکھ کر اور ہار دیکھ کر
اس لئے سب سے ہوشیار رہوکیا خبر کون داؤ کر جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books