aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daaram"
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگدیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مراسخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
دامن اس کا جو ہے دراز تو ہودست عاشق رسا نہیں ہوتا
اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکرکاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملاہم بھی ملے تو درہم و برہم ملے تمہیں
شبان ہجراں دراز چوں زلف و روز وصلت چوں عمر کوتاہسکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں
مرے طائر نفس کو نہیں باغباں سے رنجشملے گھر میں آب و دانہ تو یہ دام تک نہ پہنچے
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہٰی
جو اٹھی تو صبح دوام تھی جو جھکی تو شام ہی شام تھیتری چشم مست میں ساقیا مری زندگی کا نظام ہے
ہم آ گئے ہیں تہ دام تو نصیب اپناوگرنہ اس نے تو پھینکا تھا جال ویسے ہی
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
رندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرت واعظجو کہتے ہیں اللہ سے ڈر کر نہیں کہتے
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
دل کو آنکھوں نے پھنسایا کیا مگریہ بھی حلقے ہیں تمہارے دام کے
نو گرفتار وفا سعئ رہائی ہے عبثہم بھی الجھے تھے بہت دام سے پہلے پہلے
خوشا اشارۂ پیہم زہے سکوت نظردراز ہو کے فسانہ ہے مختصر پھر بھی
دل لے کے میرا ہاتھ میں کہتے ہیں مجھ سے وہکیا لو گے اس کا دام بتانا سہی سہی
خدا کرے نہ پھنسے دام عشق میں کوئیاٹھائی ہے جو مصیبت کسی کو کیا معلوم
سینہ روشن ہو تو ہے سوز سخن عین حیاتہو نہ روشن تو سخن مرگ دوام اے ساقی
سب جس کو اسیری کہتے ہیں وہ تو ہے امیری ہی لیکنوہ کون سی آزادی ہے یہاں جو آپ خود اپنا دام نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books