aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daas"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
ڈس ہی لیتا ہے سب کو عشق کبھیسانپ موقع شناس ہوتا ہے
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمیجس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا
مری صبح کے ستارے تجھے ڈھونڈتی ہیں آنکھیںکہیں رات ڈس نہ جائے تری روشنی سے پہلے
وہ کپکپاتے ہوئے ہونٹ میرے شانے پروہ خواب سانپ کی مانند ڈس گیا مجھ کو
میں نے دس برس پہلے جس کا نام رکھا تھاکام کر رہی ہوگی جانے کس ادارے میں
جگمگاتی ہوئی سڑکوں پہ اکیلے نہ پھروشام آئے گی کسی موڑ پہ ڈس جائے گی
جو چمن کی حیات کو ڈس لےاس کلی کو ببول کہتا ہوں
زلف شب گوں ترے شانے پہ کھلی ناگن ہےڈس لے یہ جس کو نہ پھر اٹھ کے وہ پانی مانگے
پھر وہی میں ہوں وہی شہر بدر سناٹامجھ کو ڈس لے نہ کہیں خاک بسر سناٹا
جانے کب تڑپے اور چمکے سونی رات کو پھر ڈس جائےمجھ کو ایک روپہلی ناگن بیٹھی ملی ہے گھٹاؤں میں
کرتا ہے قتل عام وہ اغیار کے لیےدس بیس روز مرتے ہیں دو چار کے لیے
شاہ کو بھا گئی تھی اک داسیسب مصاحب اداس بیٹھے تھے
دو چار لاشے اب بھی پڑے تیرے در پہ ہیںاور آگے دب چکے ہیں تلے گل کے چار پانچ
اگرچہ کچھ نہیں اوقات ایک ہفتے کیجو سوچئے تو ہیں یہ دس ہزار ایک منٹ
دریائے شب کے پار اتارے مجھے کوئیتنہائی ڈس رہی ہے پکارے مجھے کوئی
میں دس برس سے کسی خواب کے عذاب میں ہوںوہی عذاب در آیا ہے اس دہائی میں بھی
آنکھوں سے کوئے یار کا منظر نہیں گیاحالانکہ دس برس سے میں اس گھر نہیں گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books