aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dahaan"
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
میرا دل گم گشتہ جو ڈھونڈا نہیں ملتاوہ اپنا دہن اپنی کمر دیکھ رہے ہیں
دل آشفتگاں خال کنج دہن کےسویدا میں سیر عدم دیکھتے ہیں
ہمارے لب نہ سہی وہ دہان زخم سہیوہیں پہنچتی ہے یارو کہیں سے بات چلے
ہے وہی عارض لیلیٰ وہی شیریں کا دہننگہ شوق گھڑی بھر کو جہاں ٹھہری ہے
دل سے کل محو تکلم تھے تو معلوم ہواکوئی کاکل کوئی لب کوئی دہن یاد نہیں
دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسےکلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے
دہن اس کا جو نہ معلوم ہواکھل گئی ہیچ مدانی میری
میرا کیا اک موج ہوا ہوں پر یوں ہے اے غنچہ دہنتو نے دل کا باغ جو چھوڑا غنچے بے استاد ہوئے
آ رکھ دہن زخم پہ پھر انگلیاں اپنیدل بانسری تیری ہے بجانے کے لئے آ
پھر ہمارا دل گم گشتہ بھی مل جائے گاپہلے تو اپنا دہن اپنی کمر پیدا کر
برگ گل پر چراغ سا کیا ہےچھو گیا تھا اسے دہن میرا
تلخیٔ کام و دہن کب سے عذاب جاں ہےاب تو یہ زہر رگ و پے میں اتر بھی جائے
میوے لگائے کیا کیا خوش ذائقہ رسیلےچکھنے سے جن کے مجھ کو شیریں دہاں بنایا
میں اور اس غنچہ دہن کی آرزوآرزو کی سادگی تھی میں نہ تھا
نہ ہو نازک اتنا بھی مشاطہ کوئیدہن دیکھ لینا کمر دیکھ لینا
کیا تھا اسے بوسہ بازی نے پیداکمر کی طرح سے جو غائب دہاں تھا
بوسہ نہیں نہ دیجیے دشنام ہی سہیآخر زباں تو رکھتے ہو تم گر دہاں نہیں
نازل ہو کبھی ذہن پہ آیات کی صورتآیات میں ڈھل جا کبھی جبریل دہن تو
جب تک دہان زخم نہ پیدا کرے کوئیمشکل کہ تجھ سے راہ سخن وا کرے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books