aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "detaa"
یہاں کسی کو کوئی راستہ نہیں دیتامجھے گرا کے اگر تم سنبھل سکو تو چلو
قہقہہ آنکھ کا برتاؤ بدل دیتا ہےہنسنے والے تجھے آنسو نظر آئیں کیسے
دیتا ہوں تم کو خشکئ مژگاں کی میں دعامطلب یہ ہے کہ دامن پر نم ملے تمہیں
ہر اجنبی ہمیں محرم دکھائی دیتا ہےجو اب بھی تیری گلی سے گزرنے لگتے ہیں
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہےیہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
لیتا نہ اگر دل تمہیں دیتا کوئی دم چینکرتا جو نہ مرتا کوئی دن آہ و فغاں اور
ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتایہ دل تو کوئی کام بھی ہونے نہیں دیتا
حسن سب کو خدا نہیں دیتاہر کسی کی نظر نہیں ہوتی
وہ سامنے تھا تو کم کم دکھائی دیتا تھاچلا گیا تو برابر دکھائی دینے لگا
وہ سمندر ہے تو پھر روح کو شاداب کرےتشنگی کیوں مجھے دیتا ہے سرابوں کی طرح
ہم غزل میں ترا چرچا نہیں ہونے دیتےتیری یادوں کو بھی رسوا نہیں ہونے دیتے
اکثر اوقات میں تعبیر بتا دیتا ہوںبعض اوقات اجازت نہیں ہوتی مجھ کو
جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہےکوئی اٹھتا ہے اور طوفان کا رخ موڑ دیتا ہے
صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میںخود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ
ستارہ ہی نہیں جب ساتھ دیتاتو کشتی کام لے کیا بادباں سے
کون دیتا ہے جان پھولوں پرکون کرتا ہے بات پھولوں کی
یادیں پاگل کر دیتی ہیںباتیں پاگل کر دیتی ہیں
اس لیے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتاجو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں
ایک کوزے کے تصور سے جڑے ہم دونوںنقش دیتا ہوا تو چاک گھماتا ہوا میں
کرے ہے قتل لگاوٹ میں تیرا رو دیناتری طرح کوئی تیغ نگہ کو آب تو دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books