aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhalnaa"
پھول بن کر جو جیا ہے وہ یہاں مسلا گیازیست کو فولاد کے سانچے میں ڈھلنا چاہیے
شام کر دیتا ہے اکثر کوئی زلفوں والاورنہ وہ دن ہوں کہ ڈھلنا نہیں آتا ہے مجھے
عمر کا ڈھلنا کسی کے کام تو آیا چلوآئنے کی حیرتیں کم ہو گئیں اچھا ہوا
ہمیں تو چاند ستاروں کو رسوا کرنا تھاسو جان بوجھ کے اک روز ڈھلنا بھول گئے
ہمارے دل جزیرے پر اترتا ہی نہیں کوئیکہیں کس سے کہ اس مٹی نے کس سانچے میں ڈھلنا ہے
ابھی تک یاد ہے کل کی شب غم اور تنہائیپھر اس پر چاند کا ڈھلنا قمرؔ آہستہ آہستہ
کسی کے رنگ میں ڈھلنا ہی ہے اگر دانشؔتو اپنے آپ کو تھوڑا بہت خراب کرو
اسے ڈھالنا ہے خیال میں کسی اور ڈھبوہ شباہت و خد و خال میں نہیں آئے گا
وہ موجوں کی تیشہ زنی سے گونجتی چٹانیںوہ پتھر سی رات کا ڈھلنا چاند کے پیکر میں
یہ ڈھلتی عمر کے رستے بہت تھکا دیں گےقدم قدم پہ نیا راستہ نکلنا ہے
اپنی صورت کو بدلنا ہی نہیں چاہتا میںاب کسی سانچے میں ڈھلنا ہی نہیں چاہتا میں
دل کے ہر درد نے اشعار میں ڈھلنا چاہااپنا پیراہن بے رنگ بدلنا چاہا
ولولے طوفان و آندھی برق و باراں زلزلےان نئے سانچوں میں ہم کو آج ڈھلنا چاہئے
کیا خبر جس کا یہاں اتنا اڑاتے ہیں مذاقخود ہمیں بھی کبھی اس رنگ میں ڈھلنا پڑ جائے
میں سورج ہوں مجھے ڈھلنا ہی ہوگامرے حصے میں کوئی شب نہیں ہے
اک اداسی کا سمندر ہے مرے اندر کہیںہاں اسی میں شام کے سورج سا ڈھلنا ہے مجھے
کیفؔ کبھی اک شعر میں ڈھلنا ہوتا ہے دشواراور کبھی خود بن جاتے ہیں افسانے الفاظ
اس سے پہلے کہ ڈھلے رات نیا دن نکلےترے خوابوں کو مرے خواب میں ڈھلنا ہوگا
بڑی ہے سخت مری جاں تیری اداسی بھیبشکل و صورت دیوار ڈھلنا پڑتا ہے
سوچا تھا میں رہوں گا ہمیشہ عروج پرسورج کی طرح شام کو ڈھلنا پڑا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books