aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "duzd"
خبردار ہاتھوں سے جانے نہ پائیںیہ دزد حنا مال مارے ہوئے ہیں
خوب ہے تیری حمایت پا کے لوٹے نقد دلاے پری دزد حنائی مال مارے ہاتھ میں
سب لوٹ لیا ایک نظر دیکھ کے مجھ کواے دزد نگہ دل کا چرانا نہیں اچھا
اے فلک رہنے دے عریاں ہی پس از مرگ بھی توسونپتا کیا ہے کفن دزد کا اسباب مجھے
کم مائیگی نے دل تجھے بے قدر کر دیادزد نگاہ ناز کے قابل نہیں رہا
ملتا نہیں پتا ترے چھلے کے چور کااے گل بدن یہ شوخی دزد حنا نہ ہو
دزدیٔ دل کا یقیں ہو کس طرحکس نے اے دزد حنا دیکھا تجھے
دل مرا مٹھی میں رکھتے ہو تمہارے ہاتھ سےچھین کر اک دن اسے دزد حنا لے جائے گا
بڑھاپے میں ثابت ہوئے دزد مے ہمنہ آنے کے قابل نہ جانے کے قابل
سونے میں نظارہ کر لوں روے عالمتاب کاخوف کیا دزد نگہ کو ہے شب مہتاب کا
زینت دست حنائی ہے یہی دزد حناغیب کا معرضۂ وقت و مکاں میں آنا
پھرتا ہے ادھر زلف میں شانہ تو ادھر دلیہ دزد نہ لایا کبھو خاطر میں عسس کو
ہاتھ کیوں باندھے مرے چھلا اگر چوری گیایہ سراپا شوخی دزد حنا تھی میں نہ تھا
کوئی اس کے دزد حنا سے یہ کہہ دےمرا نقد دل ہے چرانے کے قابل
کیا وہ متاع جس کی نہ ہو کوئی گھات میںڈرتا ہوں میں جو دزد پس کارواں نہ ہو
ہم نقد دل جو سینے میں اپنے نہ پائیں گےدزد نگاہ یار کو چوری لگائیں گے
یوں دود آہ کا مری گنبد بندھا ہے یاںچھت جیسے ابر تیرہ کی تحت السما بندھے
دزد حنا پہ دزدیٔ جاں کا ہے اتہامخون دل و جگر سر تیغ نظر دروغ
دل کھو گیا ہمارا کسی سے ملا کے ہاتھہو دسترس تو کاٹیے دزد حنا کے ہاتھ
جنہیں لوگ کہتے ہیں دزد مے وہ خدا پرست ریاضؔ ہیںیہ سنا ہے کل کہ جناب ہی پس خم تھے محو نماز میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books