aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faazil"
مجھے اداس کر گئے ہو خوش رہومرے مزاج پر گئے ہو خوش رہو
گزرتی ہے جو دل پر وہ کہانی یاد رکھتا ہوںمیں ہر گل رنگ چہرے کو زبانی یاد رکھتا ہوں
ساگر پار کی خبریں دیکھے ہمسائے کا پتا نہیںآج کا انساں عالم فاضل اس کو اب سمجھائے کون
بوتلیں خالی گئیں زیر عباآج مے خانے میں مے فاضل نہیں
خزاں کا رنگ درختوں پہ آ کے بیٹھ گیامیں تلملا کے اٹھا پھڑپھڑا کے بیٹھ گیا
مانا شراب پیتے ہیں تو کیا ہوا میاںیعنی کہ آپ کہتے ہیں فاضل نہ ہوں گے ہم
ہم نے کسی کی یاد میں اکثر شراب پیپی کر غزل کہی تو مکرر شراب پی
داستانوں میں ملے تھے داستاں رہ جائیں گےعمر بوڑھی ہو تو ہو ہم نوجواں رہ جائیں گے
محسوس جو ہوتا ہے دکھائی نہیں دیتادل اور نظر میں حد فاضل تو وہی ہے
آج تک جسم مرا ٹوٹ رہا ہے فاضلؔمیں نے دیکھا تھا کبھی نیند کی حالت میں اسے
پھیلی شمیم یار مرے اشک سرخ سےدل کو غضب فشار ہوا پیچ و تاب میں
تم بھی تو میاں فاضلؔ اپنی ہی طرح کے ہودیں دار زمانے کے بے دین طبیعت کے
ملنے کا بھی آخر کوئی امکان بناتےمشکل تھی اگر کوئی تو آسان بناتے
وہ جان لے چکیں تو کوئی ان سے پوچھ لےاب تو کچھ اس غریب پہ فاضل نہیں رہا
تم نے پوچھا ہے تو احوال بتا دیتے ہیںورنہ چہرے بھی مہ و سال بتا دیتے ہیں
خدا کی بات کرتا ہے بنا ذکر محبت کےتو واعظ ہو گیا ہے پر ابھی فاضل نہیں لگتا
مکتب کی عاشقی بھی تاریخ زندگی تھیفاضل تھا گھر سے مجنوں لیلیٰ پڑھی لکھی تھی
مرے وجود کو پرچھائیوں نے توڑ دیامیں اک حصار تھا تنہائیوں نے توڑ دیا
ہمارے کمرے میں اس کی یادیں نہیں ہیں فاضلؔکہیں کتابیں کہیں رسالے پڑے ہوئے ہیں
میرے ہونٹوں پہ تیرے نام کی لرزش تو نہیںیہ جو آنکھوں میں چمک ہے کوئی خواہش تو نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books