aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fardaa"
گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک اے دلکسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی
ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خداسبھی نے وعدۂ فردا پہ ٹال رکھا ہے
شق ہو گیا ہے سینہ خوشا لذت فراغتکلیف پردہ داری زخم جگر گئی
جس کی دید و طلب وہم سمجھے تھے ہم رو بہ رو پھر سر رہ گزار آ گیاصبح فردا کو پھر دل ترسنے لگا عمر رفتہ ترا اعتبار آ گیا
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
ساقیا کل کے لیے میں تو نہ رکھوں گا شرابتیرے ہوتے ہوئے اندیشۂ فردا کیا ہے
وہی ہے صاحب امروز جس نے اپنی ہمت سےزمانے کے سمندر سے نکالا گوہر فردا
وصال فردا کی جستجو میں نشاط امروز گھٹ رہا ہےیہ کس طلب میں گھرا ہوا ہوں یہ کس اذیت میں آ بسا ہوں
اس طرح خوش ہوں کسی کے وعدۂ فردا پہ میںدر حقیقت جیسے مجھ کو اعتبار آ ہی گیا
کیا ہے وعدۂ فردا انہوں نے دیکھیے کیا ہویہاں صبر و تحمل آج ہی سے ہو نہیں سکتا
میں شب نژادوں میں صبح فردا کی آرزو ہوںمیں اپنے امکاں میں روشنی ہوں صبا نہیں ہوں
کھو نہ جا اس سحر و شام میں اے صاحب ہوشاک جہاں اور بھی ہے جس میں نہ فردا ہے نہ دوش
نظر آئے گا اسی کو یہ جہان دوش و فرداجسے آ گئی میسر مری شوخی نظارہ
لے گیا چھین کے آنکھیں میریمجھ سے کیوں وعدۂ فردا کر کے
فردا کے دھندلکوں میں مجھے ڈھونڈنے والوماضی کے دریچوں سے صدا کیوں نہیں دیتے
دکھا کے جلوۂ فردا بنا دے دیوانہنئے زمانے کے رخ سے نقاب اٹھاتا جا
قرار جلوہ نمائی ہوا ہے فردا پریہ طول دیکھیے اک مختصر زمانے کے
آج کے دکھ ہی بہت ہیں بیم فردا کس لیےکٹ ہی جائے گی اذیت کی گھڑی جیسی بھی ہے
ہنسی میں وعدۂ فردا کو ٹالنے والولو دیکھ لو وہی کل آج بن کے آ نہ گیا
اب وعدۂ فردا میں کشش کچھ نہیں باقیدہرائی ہوئی بات گزرتی ہے گراں اور
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books