aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farishte"
یہ مے کدہ ہے وہ مسجد ہے وہ ہے بت خانہکہیں بھی جاؤ فرشتے حساب رکھتے ہیں
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
زمیں پر آ گئے آنکھوں سے ٹوٹ کر آنسوبری خبر ہے فرشتے خطائیں کرنے لگے
گھنے دھوئیں میں فرشتے بھی آنکھ ملتے ہیںتمام رات کھجوروں کے پیڑ جلتے ہیں
آدمی ہونا بہت دشوار ہےپھر فرشتے حرص آدم کیا کریں
رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگاکسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا
خلوت خیال یار سے ہے انتظار میںآئیں فرشتے لے کے اجازت مزار میں
قصوروار غریب الدیار ہوں لیکنترا خرابہ فرشتے نہ کر سکے آباد
صبح تک دل کے دریچوں کو کھلا رہنے دودرد گمراہ فرشتے ہیں کہاں جائیں گے
انسان جیتے جی کریں توبہ خطاؤں سےمجبوریوں نے کتنے فرشتے بنائے ہیں
کل رات میں تھا میرے علاوہ کوئی نہ تھاشیطان مر گیا تھا فرشتے بھی سوئے تھے
فرشتے کو نہ میں شیطان سمجھانتیجہ یہ کہ بہکایا گیا ہوں
کسے خبر کہ فرشتے غزل سمجھتے ہیںخدا کے سامنے کافر کا نام لینا ہے
باوجودے کہ پر و بال نہ تھے آدم کےوہاں پہنچا کہ فرشتے کا بھی مقدور نہ تھا
''تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں''
وہ فرشتے آپ تلاش کریے کہانیوں کی کتاب میںجو برا کہیں نہ برا سنیں کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو
پرندے سہمے سہمے اڑ رہے ہیںبرابر میں فرشتے اڑ رہے ہیں
ہوا میں اڑ کے سیر عالم ایجاد کرتے ہیںفرشتے دنگ ہیں وہ کام آدم زاد کرتے ہیں
عجب نہیں ہے جو شیشوں میں بھر کے لے جائیںان آنسوؤں کو فرشتے گلاب سمجھے ہیں
پڑھتے ہیں دیکھ کے اس بت کو فرشتے بھی درودمرحبا صل علیٰ صل علیٰ کیا کہنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books