aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fasaane"
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھاوہ بات ان کو بہت نا گوار گزری ہے
ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتےساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتےخلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
ہم ترستے ہی ترستے ہی ترستے ہی رہےوہ فلانے سے فلانے سے فلانے سے ملے
جو اپنے طور سے ہم نے کبھی گزارے تھےوہ صبح و شام تو جیسے فسانے ہو گئے ہیں
کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کونہ جانے کیسے خبر ہو گئی زمانے کو
خلق کی بے خبری ہے کہ مری رسوائیلوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
جس کی باتوں کے فسانے لکھےاس نے تو کچھ نہ کہا تھا شاید
اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئےوہ عمر کیا ہوئی وہ زمانے کدھر گئے
سب اپنے اپنے فسانے سناتے جاتے ہیںنگاہ یار مگر ہم نوا کسی کی نہیں
رخ بدلنے لگا فسانے کالوگ محفل سے اٹھ کے جانے لگے
میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میںپھر اس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
درد کی کہانی کو عشق کے فسانے کوداستان بننے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
ستاروں کے دل کش فسانے نہ ہوتےبہاروں کی نازک حقیقت نہ ہوتی
یہ اہل بزم تنک حوصلہ سہی پھر بھیذرا فسانۂ دل ابتدا کرو اس سے
تم حقیقت کو لیے بیٹھے ہو تو بیٹھے رہویہ زمانہ ہے اسے ہر دن فسانے چاہئیں
بیچ سے ایک داستاں ٹوٹیاور پھر بن گئے فسانے دو
صبا بھی لائی نہ کوئی پیام اپنوں کاسنا رہی ہے فسانے ادھر ادھر کے مجھے
پھر آج آئی تھی اک موجۂ ہوائے طربسنا گئی ہے فسانے ادھر ادھر کے مجھے
فراقؔ دوڑ گئی روح سی زمانے میںکہاں کا درد بھرا تھا مرے فسانے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books